پربھاس کی فلم ’’راجہ صاحب‘‘ کی ۹۵؍ فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور صرف تین نغمے ہی شوٹ کرنا باقی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 21, 2025, 10:15 PM IST
پربھاس کی فلم ’’راجہ صاحب‘‘ کی ۹۵؍ فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور صرف تین نغمے ہی شوٹ کرنا باقی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
پربھاس کی فلم ’’راجہ صاحب‘‘ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی ۹۵؍ فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور صرف ۳؍ نغمے شوٹ کرنا باقی ہے۔ فلم کے سیٹ پر آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے پروڈیوسر ٹی جی وشو پرساد نے کہا کہ ’’صرف فلم کے تین نغمے شوٹ کرنا باقی ہے۔ علاوہ ازیں صرف فلم کا چھوٹا سا پیچ ورک شوٹ کرنا باقی ہے۔ ورنہ تقریباً فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’وار۲‘‘ میں ایکشن اور کہانی پر غیر معمولی توجہ دی گئی ہے: ایان مکھرجی
فلم کے پروڈیوسر نے بتایا کہ ’’راجہ صاحب‘‘ کا وی ایف ایکس ورلڈ کلاس ہے اور اس میں سی جی، جس یں تھری ڈی سی جی بھی شامل ہے، کی مختلف شکلیں ہیں۔ فلم کا عملہ پراعتماد ہے کہ یہ فلم ریکارڈ توڑ ثابت ہوگی۔‘‘
دراصل فلم نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ توڑنے شروع کر دیئے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار مروتھی نے فلم کے ٹیزر کے لانچ میں کہا تھا کہ ’’اتنی بڑی فلم بنانے کی وجہ یہ ہے کہ ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہندوستان میں بھی والٹ ڈزنی جیسی فلمیں بنائی جاسکتی ہیں۔‘‘ اس فلم میں پربھاس کے علاوہ ندھی اگروال، مالویکا موہنن، ردھی کمار اور دیگر نظر آئیں گے۔ مروتھی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو پیپل میڈیا فیکٹری نے پروڈیوس کیا ہے جو تمل، ہندی، کنڑ اور ملیالم زبان میں ریلیز ہوگی۔