Inquilab Logo Happiest Places to Work

شریا پلگاؤکر کی ویب سیریز ’’منڈالامرڈرز‘‘ ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: July 01, 2025, 9:00 PM IST | Mumbai

شریا پلگاؤکر کی ویب سیریز ’’منڈالا مرڈرز‘‘ ۲۵؍جولائی ۲۰۲۵ء کونیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس سیریز میں وانی کپور جاسوس کا کردار ادا کریں گی۔ یاد رہے کہ ’’فین‘‘ (۲۰۱۶ء)کے بعد یہ وائے آر ایف کے ساتھ ان کا دوسرا اشتراک ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فی الحال شریا پلگاؤنکر اپنی ویب سیریز ’’منڈالا مرڈرز‘‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں جس میں وانی کپور، سروین چاؤلا اور ویبھو راج گپتا نے بھی اداکاری کی ہے۔ یش راج کے ذریعے پروڈیوس کی جانے والی اور گوپی پرتھان کے ذریعے بنائی جانے والی اس سیریزکو ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیزکیا جائے گا۔ ویب سیریز کی ریلیز سے قبل شریا پلگاؤنکر نے اس سیریز کے تعلق سے بات چیت کی اور اپنے آغاز کی پہلی فلم ’’فین‘‘ (۲۰۱۶ء) کے بعد یش راج فلمز (وائے آر ایف) کے ساتھ شراکت داری کرنےپر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: رنبیر کپور کی ’’رامائن‘‘ کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل، ۳؍ جولائی کو ٹیزر جاری ہوگا

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میں اپنے کریئر کے آغاز کی پہلی فلم ’’فین‘‘ کے بعد  یش راج فلمز (وائے آر ایف) کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہوں۔ میں ’’منڈالا مرڈرز‘‘ کے عملے کے ساتھ یہ میرے لئے ایک بہترین سفر رہا ہے۔ میں نے پہلے جتنے بھی کردار نبھائیں ہیں، یہ کردار ان سے مختلف ہے۔ یہ مکمل طورپر مختلف اوتار ہے اور میں اس کیلئے ادی سر اور گوپی سر کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔‘‘ سیریز میں ان کے کردار کی تفصیلات کو مخفی رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب وانی کپور اس شو میں جاسوس ری تھامس کا کردار نبھائیں گی جو عجیب و غریب قتل کی تفتیش کرتی ہیں۔ پیر کو فلمسازوں نے سیریز کا پہلا پوسٹر اور اس کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: مذہب زندگی کا حصہ ہے، مَیں پوجا بھی کرتا ہوں، درگاہ بھی جاتا ہوں: وکرانت میسی

یش راج فلمز (وائے آر ایف) نے انسٹاگرام پر سیریز کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’ہر وردان میں ایک شراپ چھپا ہوتا ہے۔ مول چکانے کا وقت جلد آنے والا ہے۔ دیکھئے ’’منڈالا مرڈرز‘‘ ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر۔‘‘ کام کے محاذ پر شریا نے ۲۰۱۶ء کی کرائم تھریلر فلم ’’فین‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی جس میں ان کے مدمقابل شاہ رخ خان نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK