عامر خان انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور اپنی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کا تجربہ بیان کریں گے۔
EPAPER
Updated: July 03, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai
عامر خان انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور اپنی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کا تجربہ بیان کریں گے۔
دی انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) نے اعلان کیا ہے کہ فلمساز اور ثقافتی آئیکون عامر خان ۲۰۲۵ء کے فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ آئی آئی ایف ایم کا ۱۶؍ واں فیسٹیول ہوگا۔ عامر خان کا فلمی کریئر چار دہائیوں پر محیط ہے جس میں انہوں نے ’’ستارے زمیں پر‘‘، ’’ دنگل‘‘، ’’لگن‘‘، ’’ تارے زمیں پر‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔ ’’ستارے زمیں پر‘‘ کی کہانی ایک باسکٹ بال کے کوچ کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں کمیونٹی سروس کیلئے دماغی طور پر معذور ۱۰؍بچوں کی ٹریننگ کاٹاسک دیا جاتا ہے۔ آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۵ء عامر خان کو اپنی اداکاری اور فلموں کے بہترین انتخاب کیلئے اس اعزاز سے نوازے گا۔فیسٹیول کی ڈائریکٹر میتو بھومیک لانگے اے ایم نے کہا کہ ’’عامر خان نہ صرف یہ کہ سنیما کے لیجنڈ ہیں بلکہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جن کے کام میںگہرائی اور سنجیدگی ہوتی ہے۔ہم بطور مہمان خصوصی عامر خان کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔ عامر اپنی شرکت سے فلمسازوں اور مداحوں کیلئے فیسٹیول میں چار چاند لگا دے گی۔ عامر خان ایک ایسے اداکار ہیں جو سنیما کو سماجی تبدیلیوں کیلئے مسلسل استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے کام سے نسلوں کو متاثر رکھنے کا عمل جاری رکھا ہے۔’’ستارے زمیں پر‘‘ میں ان کا کام ہمدردی، خوشی اور ایمانداری سے کہانی بیان کرنے کی عمدہ مثال ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ پانے والی پہلی ہندوستانی شخصیت بن گئیں
عامر خان نے کہا کہ ’’ مجھے انڈین فلم فیسٹیول میلبورن کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔یہ ایسا فیسٹیول ہے جو ہندوستانی سنیما کے تنوع کے ساتھ اس کا جشن مناتا ہے۔ میں مداحوں سے گفتگو کرنے، ان کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے اور ایسی گفتگو کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوں جس میں فلم کی طاقت کا جشن منایا جاتاہے۔
یہ بھی پڑھئے: رونی اسکریو والا ۵ء۱؍ بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ بالی ووڈ کے امیر ترین شخص
’’ستارے زمیں پر‘‘
’’ستارے زمیں پر‘‘ سے ہم نے ایسی کہانی منظر عام پر لانے کی کوشش کی ہے جو دماغی طور پرمعذور افرادکو دل اورسنجیدگی سے اپنانےکا سبق دیتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ لوگ اس فلم کی کہانی کو پسند کر رہے ہیں۔ میں میلبورن کے ساتھ یہ سفر کرنے اورمعنی خیز کہانیاں منظر عام پر لانے کیلئے پرجوش ہوں۔‘‘