جتیندر کمار کی مشہور ویب سیریز ’’پنچایت‘‘ کا سیزن ۴؍ امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 9:55 PM IST | Mumbai
جتیندر کمار کی مشہور ویب سیریز ’’پنچایت‘‘ کا سیزن ۴؍ امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔
جتیندر کمار کے مداح بے صبری سے ان کی سیریز ’’پنچایت‘‘ کے اگلے سیزن کا انتظار کر رہے تھے۔ گزشتہ پانچ برسوں سے ’’پنچایت‘‘ نے اپنی مضبوط کہانی سے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔ سیریز کی ہدایتکاری دیپک کمار مشرا نے کی ہے اور اس کی اسکرپٹ چندن کمار نے لکھی ہے۔ اسے دی وائرل فیور نے پروڈیوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ سیزن ۵؍ تین حصوں میں ریلیز ہوگا: نیٹ فلکس کی تصدیق
’’پنچایت سیزن ۴‘‘ کب ریلیز ہوگا؟
ہندوستان کی دیہاتی زندگی کے پس منظر پر فلمائی گئی اس سیریز کا سیزن ۴، ۲؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا۔ اس میں جتیندر کمار ابھیشیک ترپاٹھی کے اپنے کردار کو دہرائیں گے جسے دیکھنے کیلئے مداح پرجوش ہیں۔ ’’پنچایت‘‘ کے سیزن کے تمام ایپی سوڈ مذکورہ تاریخ پر امیزون پرائم پر ریلیز کئے جائیں گے۔
’’پنچایت سیزن ۴‘‘ کی کاسٹ
جتیندر کمار، پنکج جھا، سننیت راجوار، اشوک پاٹھک، اور دیگر نظر آئیں گے۔