’’ٹوڈوم ۲۰۲۵ء‘‘ میں نیٹ فلکس نے تصدیق کی کہ ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ سیزن ۵؍ تین حصوں میں ریلیز ہوگا۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 8:00 PM IST | Mumbai
’’ٹوڈوم ۲۰۲۵ء‘‘ میں نیٹ فلکس نے تصدیق کی کہ ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ سیزن ۵؍ تین حصوں میں ریلیز ہوگا۔
نیٹ فلکس نے ٹوڈوم ۲۰۲۵ء میں ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ سیزن ۵؍ کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ اسٹریمنگ سروس نے ایک سنسنی خیز نیا ٹیزر بھی جاری کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ شو کا ۵؍ واں سیزن ۳؍ قسطوں میں ریلیز ہوگا۔ اس میں سیزن ۴؍ کے ایک سال بعد کے واقعات پیش کئے جائیں گے۔ ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ سیزن ۵؍ کا پہلا حصہ تھینکس گیونگ ویک اینڈ، دوسرا حصہ کرسمس ڈے اور تیسرا حصہ نئے سال کے موقع پر ریلیز ہوگا۔ نیٹ فلکس نے کہا سیزن ۵؍ کے پہلے چار ایپی سوڈ ۲۶؍ نومبر کو ریلیز ہوں گے، ۵؍ سے ۷؍ ایپی سوڈز ۲۵؍ سمبر کو اور آخری ایپی سوڈ۳۱؍ دسمبر کو ریلیز ہوگا۔ چھٹیوں کے مختلف موقعوں پر ایپی سوڈز کو ریلیز کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: گرو دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں وکی کوشل مرکزی کردار ادا کریں گے
سیزن کو تقسیم کرنے کی ایک اور وجہ وژول افیکٹس بھی ہوسکتے ہیں۔ چونکہ شو میں بہت زیادہ وی ایف ایکس ہیں، اس لئے ایپی سوڈ ریلیز کے درمیان اضافی وقت دینے سے ٹیموں کو اپنا کام صحیح طریقے سے ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس طرح، انہیں جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور آخری اقساط بہتر نظر آئیں گی۔ خبروں کے مطابق سیزن ۵، ۱۹۸۷ء کے موسم خزاں میں ترتیب دیا گیا ہے۔