Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ایف ایف ایم میں پنکج ترپاٹھی کوآرٹسٹ آف ڈسٹنکشن اعزاز سے نوازا جائے گا

Updated: July 27, 2026, 9:57 PM IST | Mumbai

ہندوستانی سنیما کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) ۲۰۲۶ء میں باوقار ’’آرٹسٹ آف ڈسٹنکشن‘‘ اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Pankaj Tripathi.Photo:INN
پنکج ترپاٹھی۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی سنیما کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم)  ۲۰۲۶ء میں باوقار ’’آرٹسٹ آف ڈسٹنکشن‘‘ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزاز ہندوستانی سنیما میں ان کی نمایاں خدمات اور ایک فنکار کے طور پر ان کے متاثر کن سفر کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹڈی پوگاچار نے ٹور ڈی فرانس کا اعزاز اپنے نام کر لیا


قومی ایوارڈ یافتہ پنکج ترپاٹھی پہلی مرتبہ اس باوقار فلمی میلے میں شرکت کریں گے اور آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہونے والی تقریب میں خود یہ اعزاز وصول کریں گے۔ فلمی میلے کا انعقاد ۱۳؍ سے ۲۳؍ اگست ۲۰۲۶ء تک ہوگا  جبکہ انہیں ۱۳؍ اگست کو میلبورن کے پیلس تھیٹر میں اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔
اس اعزاز کے اعلان پر پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ آئی ایف ایف ایم میں ’’آرٹسٹ آف ڈسٹنکشن‘‘ اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ فخر اور انتہائی عاجزی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہانیوں میں سرحدوں سے بالاتر ہو کر لوگوں کو جوڑنے کی غیر معمولی طاقت ہوتی ہے، اور ایسے باوقار بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ان کے سفر کا اعتراف کیا جانا ان کے لیے نہایت جذباتی لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’انڈین آئیڈل۱۶‘‘ کی فاتح جیوتیرمئی نائک عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون کیلئے گانا چاہتی ہیں


آئی ایف ایف ایم کی بانی اور فیسٹیول ڈائریکٹر میتو بھومک لانگے نے کہا کہ پنکج ترپاٹھی اپنی نسل کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق ہر کردار میں سچائی، حساسیت اور گہرائی پیدا کرنے کی ان کی صلاحیت نے انہیں ہندستانی سنیما کے انتہائی باوقار فنکاروں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK