سدھارتھ ملہوترہ اور جھانوی کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’’پرم سندری‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم جولائی ۲۰۲۵ءمیں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اگست ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 12, 2025, 11:07 PM IST | Mumbai
سدھارتھ ملہوترہ اور جھانوی کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’’پرم سندری‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم جولائی ۲۰۲۵ءمیں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اگست ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔
سدھارتھ ملہوترہ اور جھانوی کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’’پرم سندری‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم جولائی ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اگست ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں دنیش وجن کے میڈوک فلمزنے ۲۰۲۵ء کی متوقع فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کااعلان کیا ہے۔ اس فلم میں سدھارتھ ملہوترہ اور جھانوی کپور نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔فلم کے فرسٹ لُک ٹیزر کے ریلیز ہونے کے بعد سے مداح فلم کے تعلق سے پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’آپ جیسا کوئی‘‘ میرے کریئر کی آخری رومینٹک فلم ہوسکتی ہے: آر مادھون
پیپنگ مون نے کہا تھا کہ ’’دنیش وجن نہیں چاہتے کہ ’’پرم سندری‘‘ جولائی میں ریلیز ہو کیونکہ گزشتہ ماہ بہت سی رومینٹک کامیڈی فلمیں ریلیز ہونے والی تھیں۔ ویسے پروڈیوسرز نے یہ محسوس کیا ہے کہ اس فلم کو اس کی تجارتی قیمت ملنی چاہئے۔ ویسے بھی جولائی میں بہت سی رومینٹک کامیڈی فلمیں ریلیز ہونے والی تھیں اسی لئے دنیش وجن نے محسوس کیا کہ سدھارتھ اور جھانوی کی اس فلم کووہ اہمیت نہیں ملے گی جس کی یہ حقدار ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی باکس آفس پر ’’سپر مین‘‘ کی کامیاب پرواز
قبل ازیں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ دنیش اور ان کی ٹیم اگست میںرومینٹک ڈراما فلم کو ریلیز کرنےپر غور کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ ’’پرم سندری‘‘ کی ہدایتکاری تشار جلوٹا نے انجام دی ہے جو ’’دسوی‘‘ جیسی اپنی مشہور فلموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ’’پرم سندری‘‘کی کہانی شمالی ہندوستان کے ایک لڑے اور جنوبی ہند کی ایک لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جن کی ثقافت مختلف ہے۔