Inquilab Logo Happiest Places to Work

پارتھ سمتھان نے کہا کہ ایک مداح نے ان سے کہا تھا کہ میری والدہ کے قتل کا معمہ حل کریں

Updated: June 20, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai

مشہور ٹی وی سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ کے سیزن ۲؍ میں اے سی پی کا کردار نبھانے والے پارتھ سمتھان نے کہا کہ ’’انہیں انسٹاگرام پر ایک مداح کا مسیج آیا تھا جس نے کہا کہ ’’آپ ہی میری ماں کے قتل کا معمہ حل کر سکتے ہیں۔‘‘ پارتھ نے کہا کہ ’’لوگ ایک شو کو بھی اتنا سنجیدہ لیتے ہیں۔‘‘

Parth Samthaan. Picture: INN
پارتھ سمتھان۔ تصویر: آئی این این

مشہور ٹی وی شو ’’سی آئی ڈی‘‘ کےنئے اے سی پی پارتھ سمتھان نے کہا کہ ایک مداح نے انہیں میسج کیا تھا کہ وہ اس کی ماں کے قتل کا کیس حل کر دیں۔ انہوں نے حال میں اپنے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایک مداح نے انسٹاگرام پر انہیں میسج کای تھا کہ وہ اس کی ماں کے قتل کا معمہ حل کر دیں۔  ہرش اور بھارتی سنگھ کے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ’’بہت لوگ اس شو کو سنجیدہ لے لیتے ہیں۔ مجھے ڈی ایم (ڈائریکٹر میسج) آیا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ میری والدہ کے قتل کا کیس بھی آپ ہی حل کر سکتے ہو۔ آپ  اپنا کانٹیکٹ دیجئے۔ آپ ہی میری آخری امید ہو۔ ایسے لوگ بھی ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ ’’سی آئی ڈی‘‘ کے دوسرے سیزن میں پارتھ سمتھان پردیومن کی جگہ اے سی پی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ تاہم، شو میں ان کا رول صرف کچھ ہفتوں کیلئے ہی ہے۔ اے سی پی پردیومن کی واپسی کے بعد وہ اس شو سے نکل جائیں گے۔ قبل ازیں پارتھ سمتھان نے اپنے ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ انہیں اے سی پی پردیومن کے کردار کے تعلق سے شک تھا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان ’’پشپا‘‘ کے ہدایتکار سو کمار کے ساتھ کوئی فلم نہیں کررہے ہیں

انہوں نے ہندوستان ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’قبل ازیں میں نے اے سی پی پردیومن کا رول مسترد کر دیا تھا  کیونکہ میں اس سے بہت مختلف ہوں، لیکن فلمسازوں نے مجھ سے کہا کہ میں اس پر نظر ثانی کروں۔ میں سی آئی ڈی کی پرانی کاسٹ سے بھی گھبرا رہا تھا اور اس بات سے کہ وہ آن اسکرین مجھے ’’سر‘‘ کہیں گے۔ مجھے بہت عجیب لگ رہا تھا۔‘‘ پارتھ سمتھان نے کہا کہ ’’سی آئی ڈی کے مداحوں کا اداس ہونا واضح تھا۔ میں نے توقع نہیں کی تھی کہ ٹرولنگ اتنی شدید ہوگی۔ کسی ’’لیجنڈ‘‘ کی جگہ لینا اتنا آسان نہیں ہوتا اور یہ میرے لئے ایک بڑی ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں میں نے شیواجی سر کے ساتھ شوٹ کیا اور یہ بہترین تجربہ تھا۔ ۷۵؍ سال کی عمر میں بھی ان کی توانائی اور لگن غیر معمولی ہے۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل یہ کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ واقعی قابل تعریف ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK