Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ : آیوشمان کھرانہ کی فلم نے عالمی سطح پر ۲۴؍ کروڑ روپے کمائے

Updated: May 18, 2026, 9:06 PM IST | Mumbai

آیوشمان کھرانہ کی فلم نے پہلے ویک اینڈ میں دنیا بھر سے ۲۵ء۲۴؍ کروڑ روپے کمائے جبکہ ہندوستان میں ۲۱؍ کروڑ روپے کا گراس کلیکشن کیا۔

Film Poster.Photo:INN
فلم پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

مدثر عزیز کی ہدایتکاری میں بننے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’’پتی پتنی اور وہ  دو‘‘ کو ناظرین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل ملا ہے۔ تاہم آیوشمان کھرانہ، رکول پریت سنگھ، وامیقا گبی اور سارہ علی خان کی اس فلم کے لیے مثبت بات یہ ہے کہ اس کے باکس آفس نمبرز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے ویک اینڈ کے بعد فلم نے مجموعی طور پر ۵۰ء۱۷؍کروڑ روپے نیٹ اور ۲۱؍ کروڑ روپے گراس کلیکشن کیا۔
انڈسٹری ٹریکرسینکلک کے مطابق’’پتی پتنی اور وہ  دو‘‘ نے بیرونِ ملک ۲۵ء۳؍کروڑ روپے گراس کمائے۔ اس طرح فلم کا دنیا بھر میں مجموعی گراس کلیکشن ۲۵ء۲۴؍  کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔آیوشمان کی اس نئی فلم نے اتوار کے روز باکس آفس کلیکشن میں۸ء۳۴؍ فیصد اضافہ دیکھاکیونکہ فلم نے ہندوستان بھر میں ۶۳۵۰؍ شوز سے۷۵ء۷؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے۔ تیسرے دن فلم کا ہندوستان میں گراس کلیکشن ۳۰ء۹؍کروڑ روپے رہا۔ پہلے دن (جمعہ) فلم نے ۴؍ کروڑ روپے جبکہ دوسرے دن (ہفتہ)۷۵ء۵؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:فلسطین کا مسجدِ اقصیٰ کے قریب املاک پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت


ہفتے کے مقابلے میں اتوار کو فلم دیکھنے والوں کی تعداد  میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ ہفتے کو مجموعی آکیوپینسی  ۶۹ء۱۷؍فیصد تھی جبکہ اتوار کو یہ بڑھ کر۰۲ء۲۶؍فیصد ہوگئی۔ چنئی میں ۱۹؍ شوز کے ساتھ آکیوپینسی۵ء۵۳؍ فیصد رہی جبکہ پونے میں ۱۶۸؍ شوز کے ساتھ ۸ء۳۱؍فیصد آکیوپینسی ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی میں ۴۶۸؍ شوز کے ساتھ فلم کی مجموعی آکیوپینسی ۵ء۲۸؍ فیصد رہی جبکہ دہلی این سی آر میں ۹۶۱؍ شوز کے ساتھ یہ شرح ۲۰؍ فیصد تھی۔
آیوشمان کھرانہ کی یہ فلم ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی کارتک آریان کی ’’پتی پتنی اور وہ  دو‘‘ سے پیچھے ہے۔۲۰۱۹ء میں کارتک آرین کی فلم نے پہلے ویک اینڈ میں ۴۲؍ کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ ابتدائی تین دنوں میں ۵۰ء۱۷؍ کروڑ روپے حاصل کیے تھے۔اس سے قبل آیوشمان کھرانہ فلم ’’تھاما‘‘ میں نظر آئے تھے، جس نے باکس آفس پر۵۹ء۱۸۷؍کروڑ روپے کمائے تھے۔ اب تک ’’ڈریم گرل ‘‘ آیوشمان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’میں نے پیار کیا‘‘ میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ ملا تھا: بھاگیہ شری

 ’’پتی پتنی اور وہ  دو‘‘ کے بارے میں
فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہونے کے بعد سے اس پر بے وفائی کو فروغ دینے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ تاہم فلم کے ہدایت کار اور مرکزی اداکار آیوشمان کھرانہ نے ان دعوؤں کی تردید کی۔فلم کے گرد ایک اور تنازع یہ تھا کہ اس کی ہیروئنز کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق، رکول پریت اور سارہ علی خان نے فلم کی ایک تقریب میں وامیقا گبی کو نظر انداز کیا۔ ان افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے وامیقا نے  کہاکہ یہ سب میڈیا نے بنایا ہے۔ ایک تاثر رفتہ رفتہ کہانی بن جاتا ہے، اور اگر اسے دس بار دہرایا جائے تو وہ سچ لگنے لگتا ہے۔ یہ برسوں سے ہوتا آیا ہے۔ آخر کس نے واقعی یہ لڑائیاں، اختلافات اور خراب تعلقات دیکھے ہیں؟‘‘  کام کے محاذ پر، آیوشمان کھرانہ جلد سورج بڑجاتیا کی فلم ’’یہ پریم مول لیا‘‘ میں شرواری کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس دھرما پروڈکشنز کی ایک اور فلم ’’اڑتا تیر‘‘ بھی ہے، جس میں ان کے ساتھ سارہ علی خان ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK