آدتیہ دھر کی فلم ’’دُھرندھر ۲‘‘ میں ایک چھوٹا مگر نہایت یادگار سین ناظرین کے دلوں کو چھو گیا ہے۔ جانیے وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہوں نے جسکیرت سنگھ رنگی کی بہن کا کردار ادا کیا اور سب کو جذباتی کر دیا۔
EPAPER
Updated: March 22, 2026, 6:02 PM IST | Mumbai
آدتیہ دھر کی فلم ’’دُھرندھر ۲‘‘ میں ایک چھوٹا مگر نہایت یادگار سین ناظرین کے دلوں کو چھو گیا ہے۔ جانیے وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہوں نے جسکیرت سنگھ رنگی کی بہن کا کردار ادا کیا اور سب کو جذباتی کر دیا۔
آدتیہ دھر کی فلم ’’دُھرندھر ۲‘‘ میں ایک چھوٹا مگر نہایت یادگار سین ناظرین کے دلوں کو چھو گیا ہے۔ جانیے وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہوں نے جسکیرت سنگھ رنگی کی بہن کا کردار ادا کیا اور سب کو جذباتی کر دیا۔ فلم میں ایک مختصر سا منظر آتا ہے جہاں جسکیرت سنگھ رنگی اپنی چھوٹی بہن جسلین سے ملتا ہے اور یہ منظر کافی جذباتی ہے۔ آئیے اس اداکارہ کے بارے میں جانتے ہیں جنہوں نے یہ کردار نبھایا۔
اس اداکارہ نے کردار ادا کیا
پرویر کور پندھیر فلم میں جسلین کور رنگی کا کردار اداکیا ہے ۔ پرویر پنجابی سنیما کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں اور اس فلم کے ذریعے انہوں نے بالی ووڈ میں آغاز کیا ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والی پرویر کور پندھیر نے پنجابی میوزک ویڈیوز، گانوں اور فلموں کے ذریعے ایک مضبوط فین بیس بنایا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے ۵ء۸؍ لاکھ سے زائد فالوورس ہیں، جہاں وہ اپنے گلوکارہ سے اداکارہ بننے کے سفر کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘دیکھ کر پاکستان نے اسے تھرڈ کلاس قرار دیا
سین کیا تھا؟
اگرچہ پرویر کور پندھیر کا اسکرین ٹائم کم تھا، لیکن جسکیرت سنگھ رنگی اور جسلین کے منظر نے سب کے دل جیت لیے۔ ’’دُھرندھر ۲‘‘ میں جسکیرت کی چھوٹی بہن جسلین کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔ اسے بچانے کے لیے جسکیرت ایک ایم ایل اے کے گھر میں گھس کر اپنے والد اور بڑی بہن کی موت کا بدلہ لینے کے لیے۱۲؍ لوگوں کو مار دیتا ہے۔
اس کے بعد جسکیرت کو اپنی بہن جسلین ایک جھونپڑی میں انتہائی خراب حالت میں ملتی ہے۔ پھر بھائی بہن کے ملاپ کا جذباتی منظر سب کے دلوں میں بس جاتا ہے۔ اسے’’دُھرندھر ۲‘‘ کا سب سے جذباتی سین بھی کہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے پہلے کیمرون گرین کا نام لے کر آر اشون نے نئی بحث چھیڑ دی
فلم کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں
حال ہی میں پرویر کور پندھیر نے انسٹاگرام پر اپنے سین سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی اور اپنا تجربہ بیان کیا۔ انہوں نے لکھاکہ ’’اس سین کو ادا کر کے مجھے واقعی اپنے آپ پر بہت فخر محسوس ہوا۔ خود کو پہچاننا مشکل تھا اور تھوڑا خوف بھی محسوس ہو رہا تھا۔ لیکن واہگرو ہمیشہ میرے ساتھ رہا اور اس فلم کا حصہ بن کر میں بہت خوش ہوں۔‘‘