• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲: اللو ارجن کی فلم پہلے دن ۲۷۰؍ کروڑ کا کاروبار کرسکتی ہے

Updated: November 07, 2024, 7:40 PM IST | Mumbai

۵؍ دسمبر کو ریلیز ہونے والی اللو ارجن کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ (پشپا: دی رُول) پہلے دن عالمی سطح پر ۲۷۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرسکتی ہے۔ ساتھ ہی جانئے ایسی ۱۲؍ فلموں کے بارے میں جنہوں نے پہلے ہی دن ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا تھا۔

Allu Arjuna. Image: X
اللو ارجن۔ تصویر: ایکس

رواں سال کی سب سے بڑی فلم بلاشبہ اللو ارجن کی ’’پشپا ۲‘‘ (پشپا: دی رُول) ہے جس کی ریلیز کے بعد باکس آفس کے تمام ریکارڈز ٹوٹنے کی امید ہے۔ ۵؍ دسمبر کو ’’پشپا ۲‘‘ کی ریلیز سے پہلے ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑی اوپنر فلم ایس ایس راجامولی کی ’’آر آر آر‘‘ ہے جس نے ’’پیڈ ریویو‘‘ سمیت پہلے دن ۲۲۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اب ساکنک کے باکس آفس کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق ’’پشپا ۲‘‘ دنیا بھر کے باکس آفس پر پہلے دن ۲۷۰؍ کروڑ روپے کمانے کیلئے تیار ہے۔ فلم سے صرف ہندوستانی باکس آفس پر ۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھاگم بھاگ ۲: اکشے کمار، گووندہ اور پریش روال کی فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوسکتی ہے

ساکنک نے بتایا کہ پہلے دن کس طرح ’’پشپا ۲‘‘ ۲۷۰؍ کروڑ روپے جمع کرسکتی ہے:
آندھرا پردیش/تلنگانہ: ۸۵؍ کروڑ روپے
کرناٹک: ۲۰؍ کروڑ روپے
تمل ناڈو: ۱۲؍ کروڑ روپے
کیرالہ: ۸؍ کروڑ روپے
ہندوستان کی باقی ریاستوں میں: ۷۵؍ کروڑ روپے 
ہندوستان میں مجموعی آمدنی: ۲۰۰؍ کروڑ روپے
بین الاقوامی باکس آفس: ۷۰؍ کروڑ روپے
دنیا بھر میں مجموعی تخمینہ: ۲۷۰؍ کروڑ روپے

سوکمار کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم سے توقع ہے کہ اسے بمپر اوپننگ ملے گی۔ واضح رہے کہ اب تک صرف ۱۲؍ ہندوستانی فلموں نے پہلے دن ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ان ۱۲؍ فلموں کے متعلق جاننے کیلئے نیچے دی گئی ویب اسٹوری پڑھیں۔

یہ بھی پڑھئے: پہلے دن ۱۰۰؍ کروڑ کا کاروبار کرنے والی ۱۲؍ ہندوستانی فلمیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK