Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریچل زیگلر کی ’’اسنو وہائٹ‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز

Updated: June 12, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

ریچل زیگلر کی اداکاری سے سجی فلم ’’اسنو وہائٹ‘‘ ۱۱؍ جون کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوچکی ہے۔ او ٹی ٹی ورژن میں حذف شدہ مناظر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

Rachel Ziegler. Photo: INN
ریچل زیگلر۔ تصویر: آئی این این

ریچل زیگلر کی ’’اسنو وہائٹ‘‘ سنیما گھروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب ڈجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پریمیر ہونے کیلئے تیار ہے۔ تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے ’’اسنو وہائٹ‘‘ نے انڈسٹری کی سب سے مہنگی لائیو ایکشن فلموں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے سامعین کے خاصی توجہ حاصل کی۔ یہ فلم ۱۱؍ جون کو جیوہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوچکی ہے۔ ۱۹۳۷ء کے اینی میٹڈ شو ’’اسنو وہائٹ اینڈ دی سیون ڈورفز‘‘ سے متاثر ہو کر، فلم کا پلاٹ مرکزی کردار ’’اسنو وہائٹ‘‘ (ریچل زیگلر ) کے گرد گھومتا ہے۔ وہ ایول کوئین (گیل گیڈوٹ ) کے چنگل سے فرار ہونے کے بعد سات بونوں کے ساتھ پناہ لیتی ہے۔ مارک ویب کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اینڈریو برنیپ، جیریمی سوئفٹ، مارٹن کلیبا اور دیگر بھی اہم کردار میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بریڈ پٹ کی ’’ایف ون‘‘ کا ٹریلر جاری، ایپل نے ہیپٹک ٹریلر ریلیز کیا

یہ فلم الٹرا ایچ ڈی اور فور کے میں او ٹی ٹی پر دستیاب ہے۔ او ٹی ٹی ورژن میں حذف شدہ مناظر میں شامل کئے گئے ہیں۔ مزید برآں، ڈزنی اسے اصل اسنو وہائٹ سے ملائے گا۔ فلم نے عالمی باکس آفس پر ۲۰۵؍ ملین امریکی ڈالر کمائےلیکن اس کا بجٹ ۲۴۰؍ سے ۲۷۰؍ ملین ڈالر تھا۔ فلم کی اوسط کارکردگی پیش کرنے کی ایک اہم وجہ یہ تھی کہ، ڈزنی کے فیصلے کے مطابق، فلم میں اصل بونے نہیں تھے، انہیں سی جی آئی سے بنایا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK