Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر کی ’’دھرندر‘‘ سے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے پربھاس کی ’راجہ صاب‘ کی ریلیز تاریخ ملتوی

Updated: July 21, 2025, 9:46 AM IST | Mumbai

رنویر سنگھ اور وشال بھردواج کی فلم ’’دھرندر‘‘ سے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے پربھاس کی فلم ’’راجہ صاب‘‘ کی ریلیز ملتوی کی جاسکتی ہے اور اسے مکر سنکراتی ۲۰۲۶ءپر ریلیز کیا جاسکتاہے۔ یاد رہے کہ پربھاس کی یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو باکس آفس پر رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر‘‘ اور شاہد کپور اور وشال بھردواج کی ایکشن تھریلر سے ٹکرانے والی تھیں۔

Prabhas. Photo: INN
پربھاس۔ تصویر: آئی این این

شاہد کپور اوروشال بھردواج کی ایکشن تھریلر فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔علاوہ ازیں پربھاس اور سنجے دت کی فلم’’راجہ صاب‘‘ بھی اسی دن ریلیز ہوگی۔ یہ دونوں فلمیں ایک ہی دن باکس آفس پر ٹکرائیں گی۔ حال ہی میں رنویر سنگھ اور سنجے دت کی اداکاری سے مزین فلم ’’دھرندھر‘‘کا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جو ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ودیوت جموال ہالی ووڈ روانہ، جیسن موموا کے ساتھ ’’اسٹریٹ فائٹر‘‘ میں نظر آئیں گے

یہ تینوں بڑی فلمیں ایک ہی دن باکس آفس پر ٹکرائیں گی اسی لئے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ باکس آفس پربڑی جنگ ثابت ہوگی۔اب پربھاس کی فلم ’’راجہ صاب‘‘کے تعلق سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اس فلم کی ریلیز ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء سے ملتوی کر دی گئی ہے جو اب مکر سنکراتی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔اس فلم کی ریلیز کے تعلق سے جاری چہ میگوئیوں کے درمیان شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ۵؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو ہی ریلیز ہوگی۔چونکہ شاہد کپور نے اپنی فلم کی ریلیز کے تعلق سے کوئی اپڈیٹ نہیں دی ہے اسی لئے یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءہی کو ریلیز ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ڈان ۳‘‘: کریتی سینن ہیروئن ہوں گی، ایکسیل انٹرٹینمنٹ کی تصدیق

اگر پربھاس کی فلم ’’راجہ صاب‘‘کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تو رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر‘‘ ۵؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی واحد فلم ہوگی۔تاہم، ’’راجہ صاب‘‘کی ریلیزکی تاریخ کے ملتوی کئے جانے کے تعلق سے کوئی آفیشل اپڈیٹ نہیں ہے۔ فی الحال یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ’’دھرندھر‘‘کے ساتھ ہی ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK