• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راجہ مولی اور مہیش بابو کی فلم ۱۲۰؍ سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی

Updated: September 03, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai

ایس ایس راجہ مولی کی ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ دنیا بھر کے ۱۲۰؍سے زائد ممالک میں ریلیز ہوگی اور ’’پٹھان‘‘ کا ریکارڈ توڑے گی جو ۱۰۰؍ ممالک میں ریلیزہوئی تھی۔

ss rajamouli with the Kenyan minister. Photo: X
ایس ایس راجہ مولی کینیا کے وزیر کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

فلم ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے افریقہ میں اپنی اگلی فلم ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ اس درمیان انہوں نے افریقہ میں سرکاری کابینہ کے سیکریٹری موزالیہ موداوادی سے ملاقات کر کے فلم کے پروجیکٹ کے تعلق سے ان سے بات چیت بھی کی ہے۔ موزالیہ موداوادی نے ایک نوٹ میں ایس ایس راجہ مولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ شیئرکیا ہے کہ ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ دنیا بھر کے۱۲۰؍ ممالک میں ریلیز ہوگی اور شاہ رخ خان کی ’’پٹھان‘‘ کا ریکارڈ توڑے گی جو ۱۰۰؍ ممالک میں ریلیز ہوئی تھی۔ 

کینیا کے وزیرنے مزید لکھا ہے کہ ’’گزشتہ پندرہ دنوں سے کینیا دنیا کے عظیم فلمساز ایس ایس راجامولی کااسٹیج بن گیا تھاجو ایک بہترین ہندوستانی اداکار، اسکرین رائٹر اوراسٹوری ٹیلرہیں جن کے کام نے مختلف براعظموں میں ناظرین کے تخیل کو پروان چڑھایا ہے۔ ایس ایس راجہ مولی، جن کا اداکاری کا کریئر کئی دہائیوں پرمحیط ہے، اپنے مضبوط بیانیے، ویژوئل اورگہری ثقافتی گونج کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ۱۲۰؍عملے پر مبنی ان کی ٹیم نے مشرقی افریقہ کا دورہ کرنے کے بعد کینیا کا انتخاب کیا ہے جہاں افریقی فلموں کے ۹۵؍ فیصد مناظر شوٹ کئے جاچکے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۶۰؍ کروڑ فراڈ معاملے کے درمیان شلپا شیٹی کا ریستوراں ’’باستیان‘‘ (باندرہ) بند

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مسائی مارا کے ڈھلوانی میدانوں،نایواشا، ناہموار سمبورو اور منفرد امبوسیلی تک کینیا کے قدرتی مقامات اب اس فلم کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ ۱۲۰؍ ممالک میں ریلیز ہونےو الی یہ فلم دنیا بھر کے بلین ناظرین تک پہنچنے گی۔ کینیا کے قدرتی مقامات میں فلم کی شوٹنگ کا فیصلہ سنیما کیلئے ایک سنگ میل سے زیادہ کینیا کی خوبصورتی اور میزبانی کا ثبوت ہے۔ فلم کا پروڈکشن جاری رکھنے کیلئے آج عملہ یہاں پہنچ گیا ہے، کینیا کو اس پر فخر ہے اور یہ ایس ایس ایم بی ۲۹؍کی کیمرے کے ذریعے دنیا کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کرنے کیلئے تیار ہےـ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بوسٹن کے اسٹار بکس میں بدترین اور سست ترین برستا تھی: شردھا کپور

’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کے بارے میں
’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کی ہدایتکاری ایس ایس راجہ مولی انجام دیں گے جس کی شوٹنگ کی شروعات جنوری میں کی جائے گی۔ اس فلم کو انڈیانا جونس کے اسٹائل سے متاثر ہوکر جنگل ایڈوینچر پر بنایا جائے گا جس میں مہیش بابو ، پرینکا چوپڑہ اور پرتھوی راج سوکمارن کلیدی کردار نبھائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK