Inquilab Logo Happiest Places to Work

دادا صاحب پھالکے پر دو فلمیں: ایک میں جونیئر این ٹی آر، دوسری میں عامر خان

Updated: May 15, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

’’پی کے‘‘ اور ’’تھری ایڈیٹس‘‘جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد راجکمار ہیرانی ’’فادر آف انڈین سنیما‘‘ داداصاحب پھالکے کی زندگی پر سوانحی فلم بنائیں گے جس میں عامر خان داداصاحب پھالکے کا کردار نبھائیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ہوگی۔

جونیئر این ٹی آر اورعامر خان۔ تصویر: آئی این این
جونیئر این ٹی آر اور عامر خان۔ تصویر: آئی این این

’’ پی کے‘‘ اور ’’تھری ایڈیٹس‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد عامرخان نے فادر آف انڈین سنیما دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر سوانحی فلم بنانے کیلئے راجکمار ہیرانی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔سوانحی فلم کے خلاصے میں لکھا ہے کہ ’’ آزادی کی جدوجہدکے پس منظر پر فلمائی گئی اس فلم میں ایک فنکار کے سفر کو بیان کیا گیا ہے جس نے تمام مشکلات کے برعکس دنیا کی بڑی فلم انڈسٹری کی بنیاد ڈالی۔‘‘ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر ۲۰۲۵ء کو کیا جائے گا۔ عامرخان ’’ ستارے زمین پر‘‘کی ریلیز کے بعد اس فلم پر کام کریں گے۔ مزید برآں ایل اے اور وی ایف ایکس اسٹوڈیو کی مدد سے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کی مد د سے اس زمانے کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔ اس فلم کی اسکرپٹ راجکمار ہیرانی ، ابھیجیت جوشی، ہندوکش بھردواج اور اویشکر بھردواج نے لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’تری مورتی‘‘ کی واپسی، ’’کنگ‘‘ کی کاسٹ میں جیکی شروف بھی شامل

یہ چار اسکرپٹ رائٹر گزشتہ ۴؍ برسوں سے اس فلم کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ دادا صاحب پھالکے کے پوتے چندر شیکھر شری کرشنا پوسالکر بھی بطور کنسلٹنٹ اس فلم سے جڑے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے فلمسازوں کو فادر آف انڈیا سنیما کے تعلق سے غیر معلوم تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک تصدیق کی گئی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس ایس راجامولی کے بیٹے ایس ایس کارتیکیا بھی دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر دوسری سوانحی فلم بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں جس میں جونیئر این ٹی آر دادا صاحب پھالکے کا کردار نبھائیں گے۔ عامر خان اگلے چھ ماہ میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دیں گے ۔ علاوہ ازیں جونیئر این ٹی آر کی فلم کے تعلق سے کوئی تفصیلات موجود نہیں ہے۔

فادر آف انڈین سنیما دادا صاحب پھالکے۔ تصویر: آئی این این

کچھ دادا صاحب پھالکے کے بارے میں 
دادا صاحب پھالکے فادر آف انڈین سنیما کہلاتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہندوستانی سنیما کو اس کی پہلی فلم ’’راجا ہریش چندر‘‘ دی تھی جو ۱۹۱۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ انہوں نے دو دہائیوں پر مبنی اپنے کریئر میں ۲۷؍ مختصر فلمیں اور ۹۴؍ فیچر فلمیں دی ہیں۔ان کی چند مشہور فلموں میں ’’موہنی بھسمسر‘‘، ’’ساوتری‘‘ (۱۹۱۴ء)، ’’لنکا دہن‘‘ (۱۹۱۷ء) اور ’’شری کرشنا جنم ‘‘ (۱۹۱۸ء) وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK