• Thu, 08 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رام چرن نے اے آر رحمان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی، ’’پیڈی‘‘ کیلئے اظہار تشکر

Updated: January 06, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai

ہندوستانی فلموں میں جب بھی موسیقی کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے اے آر رحمان کا نام ہی ذہن میں آتا ہے۔ ان کی دھنیں، ان کا جادو اور ان کی موسیقی ہر عمر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

Ram Charan And A R Rahman.Photo:INN
رام چرن اور اے آر رحمان۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی فلموں میں جب بھی موسیقی کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے اے آر رحمان کا نام ہی ذہن میں آتا ہے۔ ان کی دھنیں، ان  کا جادو اور ان کی موسیقی ہر عمر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ان کی موسیقی نے نہ صرف ہندوستانی سنیما بلکہ بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں بھی لوگوں کے دلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ رحمان منگل کو اپنی ۵۹؍ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار رام چرن نے اس موقع پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ram Charan (@alwaysramcharan)

رام چرن نے انسٹاگرام پر اے آر رحمان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھاکہ ’’جناب، آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ یہ سال آپ کے لیے اچھی صحت، خوشی اور بہترین موسیقی لائے۔ ’’چکری چکیری‘‘  ابھی شروعات تھی۔فلم ’’پیڈی‘‘ کے لیے آپ کی بنائی گئی جادوئی دھنوں کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔‘‘خیال رہےکہ فلم ’’پیڈی‘‘ کا گانا ’’چکری چکیری ۔۔۔‘‘ چارٹ بسٹر بن گیا۔

یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت ایک سال بعد سیٹ پر واپس،’’ بھارت بھاگیہ ودھاتا ‘‘پر کام شروع

جاپان اور متحدہ عرب امارات سمیت بہت سے ممالک میں لوگوں نے اس گانے کو پسند کیا اور شاندار اسٹیپس کو دوبارہ بنایا۔فلم کی کہانی اور ہدایت کاری بوچی بابو ثنا نے کی ہے۔ بوچی بابو نے یہ کہانی کووڈ ۱۹؍وبائی بیماری کے دوران لکھی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں وضاحت کی  کہ ’’کہانی لکھنے کے بعد، میں نے اسے سوکمار سر کو سنایا، جنہوں نے اسے رام چرن  سے سنانے کا مشورہ دیا۔ رام چرن نے غور سے سنا اور پہلی ہی ملاقات میں کچھ معمولی تبدیلیوں کے ساتھ اسکرپٹ کو ہری جھنڈی دکھائی ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:شریاس ایّر کی شاندار واپسی، ممبئی نے ہماچل کو ۷؍ رن سے شکست دی

رام چرن فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی جوڑی جھانوی کپور کے ساتھ ہے۔ اس فلم میں کنڑ میگا اسٹار شیوا راجکمار، جگپتی با بو اور دیویندو شرما بھی ہیں۔اس اسپورٹس ایکشن ڈرامہ فلم کو وینکٹ ستیش کلیارو نے وردھی سنیما کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ پروڈکشن ہاؤسیز مائتری مووی میکرس اور سوکمار رائٹنگز  ہیں۔فلم کا میوزک اور بیک گراؤنڈ اسکور اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔ فلم ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۶ءکو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK