Inquilab Logo Happiest Places to Work

راشد خان کی شاندار کارکردگی، افغانستان نے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی

Updated: August 11, 2026, 5:04 PM IST | Dublin

اسٹار لیگ اسپنر راشد خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ۰۔۲؍ کی برتری حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے ساتھ افغانستان نے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ یہ ورلڈ کپ میں اس کی مسلسل چوتھی شرکت ہوگی۔

Afghanistan Team.Photo:X
افغانستان ٹیم۔ تصویر:ایکس

اسٹار لیگ اسپنر راشد خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ۰۔۲؍ کی برتری حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے ساتھ افغانستان نے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ یہ ورلڈ کپ میں اس کی مسلسل چوتھی شرکت ہوگی۔


پہلے گیند بازی کرتے ہوئے افغانستان نے فضل الحق فاروقی کی گیند پر اینڈریو بالبرنی کو جلد آؤٹ کرکے اچھی شروعات کی۔ پال اسٹرلنگ اور کیڈ کارمائیکل نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن یامین احمدزئی نے شراکت توڑ دی۔ اس کے بعد راشد خان نے کارمائیکل کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ اے ایم غضنفر نے لورکن ٹکر اور کرٹس کیمفر کو آؤٹ کردیا۔ ۳ء۲۱؍ اوور میں آئرلینڈ کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:جذباتی ہوئے لکی علی، کہا: ’’میں اپنے کفن کو ساتھ لے کر سفر کرتا ہوں ‘‘

گیون ہوے اور جے مونڈرا نے نویں وکٹ کے لیے ۷۶؍ رن کی قیمتی شراکت کرکے آئرلینڈ کو۱۲۸/۸؍ سے ۲۰۰؍ رن کے پار پہنچایا۔ شراکت ٹوٹنے کے بعد عظمت اللہ عمرزئی نے ۴۷؍ویں اوور میں آئرلینڈ کی اننگز سمیٹ دی اور پوری ٹیم ۲۰۶؍ رن پر آؤٹ ہوگئی۔ راشد خان اور اے ایم غضنفر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ ۲۰۷؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ آغاز کیا اور جے مونڈرا کے خلاف دو چھکے لگائے۔ گرباز نے ۷۱؍رن کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ابراہیم زدران اور صدیق اللہ اٹل نے بھی اہم تعاون دیا۔ تاہم درمیان میں وکٹیں گرنے سے افغانستان مشکل میں پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھئے:شنیڈر کو شکست دے کر سواتیک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مارک ایڈیئر کے ہاتھوں عمرزئی کے آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کو ۳۰؍ رن درکار تھے اور اس کی صرف تین وکٹیں باقی تھیں۔ ایسے نازک وقت میں راشد خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ دوسرے سرے پر احمدزئی نے وکٹ سنبھالے رکھی، جبکہ راشد نے رن بنانے کی ذمہ داری اٹھائی۔ آئرلینڈ آٹھویں وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور راشد کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان نے ۵ء۴۴؍ اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK