راکنگ اسٹار یش نے کہا ہے کہ آنے والی فلم رامائن میں راون کا کردار صرف ایک عام ویلن نہیں بلکہ علم، طاقت اور غرور جیسے متضاد پہلوؤں سے بھرپور ایک نہایت پیچیدہ شخصیت ہے۔
EPAPER
Updated: July 25, 2026, 6:21 PM IST | Mumbai
راکنگ اسٹار یش نے کہا ہے کہ آنے والی فلم رامائن میں راون کا کردار صرف ایک عام ویلن نہیں بلکہ علم، طاقت اور غرور جیسے متضاد پہلوؤں سے بھرپور ایک نہایت پیچیدہ شخصیت ہے۔
راکنگ اسٹار یش نے کہا ہے کہ آنے والی فلم رامائن میں راون کا کردار صرف ایک عام ویلن نہیں بلکہ علم، طاقت اور غرور جیسے متضاد پہلوؤں سے بھرپور ایک نہایت پیچیدہ شخصیت ہے۔
فلم رامائن کے حوالے سے بڑھتے ہوئے جوش و خروش کے درمیان یش اپنی ٹیم کے ساتھ کامک کان پروگرام میں شریک ہوئے۔ فلم میں راون کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے بینر مونسٹر مائنڈ کریئیشنز کے تحت اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس کردار اور اس عظیم رزمیہ کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یش نے کہا کہ رامائن نیکی اور بدی، حق اور باطل کے درمیان جدوجہد کی داستان ہے۔ ان کے مطابق، بھگوان رام اور راون زندگی کے دو مختلف راستوں اور دو الگ نظریات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام نے سخت آزمائشوں میں سب کچھ کھونے کے باوجود اپنے اصولوں اور نیک اعمال کی بدولت دوبارہ عزت، وقار اور طاقت حاصل کی، جبکہ راون نے ایک معمولی آغاز سے غیر معمولی طاقت حاصل کی، لیکن آخرکار غرور اور انتقام کے باعث اس کا زوال ہوا۔
راون کے کردار پر بات کرتے ہوئے یش نے کہا کہ وہ بے شمار علوم اور فنون کا ماہر تھا، مگر بے پناہ علم اور غیر معمولی طاقت رکھنے کے باوجود وہ اپنی قوت پر قابو نہ رکھ سکا۔ ان کے مطابق یہی تضاد راون کو ہندوستانی اساطیر کے سب سے دلچسپ کرداروں میں شامل کرتا ہے۔ یش نے بتایا کہ ان کا رامائن سے تعلق بچپن ہی سے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دادا انہیں رامائن کی کہانیاں سنایا کرتے تھے، جس کی وجہ سے اس عظیم داستان کی ایک منفرد دنیا ان کے ذہن میں بس گئی۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ ایران جنگ کا اثر: ہندوستان میں ڈائٹ کوک کی قیمت میں ۲۵؍ فیصد اضافہ
اپنے کردار کی تیاری کے بارے میں یش نے کہا کہ ان کا مقصد راون کو نئے انداز میں پیش کرنا نہیں تھا، بلکہ اس کے خیالات، فیصلوں اور اعمال کے پس منظر کو سمجھنا تھا۔انہوں نے ہدایت کار نتیش تیواری اور فلم کے مصنفین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ راون نے جو کچھ کیا، اس کے پیچھے اس کی سوچ، محرکات اور وجوہات کیا تھیں۔ ان کے مطابق کسی بھی کردار کو مؤثر انداز میں نبھانے کے لیے اس کی ذہنیت اور اس کے فیصلوں کے پس منظر کو سمجھنا سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔