اسٹیل انڈسٹری کو بڑی راحت دیتے ہوئے حکومت نے ۵۵؍آئی ایس (انڈین اسٹینڈرڈ) معیارات کا نفاذ ایک سے ۳؍ سال کے لیےمؤخر کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 22, 2025, 8:58 PM IST | New Delhi
اسٹیل انڈسٹری کو بڑی راحت دیتے ہوئے حکومت نے ۵۵؍آئی ایس (انڈین اسٹینڈرڈ) معیارات کا نفاذ ایک سے ۳؍ سال کے لیےمؤخر کر دیا ہے۔
اسٹیل انڈسٹری کو بڑی راحت دیتے ہوئے حکومت نے ۵۵؍آئی ایس (انڈین اسٹینڈرڈ) معیارات کا نفاذ ایک سے ۳؍ سال کے لیےمؤخر کر دیا ہے۔
اسٹیل وزارت نے ہفتے کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ممکنہ ڈاؤن اسٹریم قیمتوں پر اثرات، خردہ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ای) اور صارفین کی صنعتوں کے لیے اسٹیل کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت اور کچھ مخصوص گریڈز کے لیے درآمدات پر مسلسل انحصار کو مدنظر رکھتے ہوئے، غیر مالیاتی ریگولیٹری اصلاحات پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرتے وقت غیر منصفانہ تجارتی عمل کی روک تھام، چھوٹے اسٹیل پروڈیوسرس کی حمایت اور ملکی خود کفالت کو فروغ دینے سے متعلق نکات کا بھی جائزہ لیا۔ وزارت نے اسٹیل اورا سٹیل مصنوعات (معیار کنٹرول) ترمیمی آرڈر،۲۰۲۵ء جاری کیا ہے جس کا مقصد اسٹیل اورا سٹیل مصنوعات (معیار کنٹرول) آرڈر،۲۰۲۴ء میں ترمیم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کنیڈا: پابندی کے باوجود اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کی رپورٹ کے جائزے کا اعلان
پریس ریلیز کے مطابق اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات (معیار کنٹرول) آرڈر،۲۰۲۴ء کے شیڈول وَن میں کل۴۲؍ آئی ایس معیارات کا نفاذ ۳؍ سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ ان میں بنیادی طور پر انجینئرڈ مصنوعات، آٹوموٹیو اور پائیدار مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے اسٹیل گریڈ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءپلے آف ٹورنامنٹ کے میچوں کا پروگرام جاری
جبکہ اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات (معیار کنٹرول) آرڈر، ۲۰۲۴ ءکے شیڈول وَن میں شامل دیگر۱۳؍ آئی ایس معیارات کو نافذ کرنا ایک سال کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔ ان میں بنیادی طور پر مخصوص اور اعلیٰ صفائی والے استعمال کے لیے درکار اسٹیل گریڈ شامل ہیں، جن میں غیر معمولی طاقت، سختی، طول و عرض کی درستگی اور حرارتی استحکام والی اشیاء شامل ہیں۔