• Wed, 26 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی ولی عہد نے معاہدۂ ابراہیمی میں شمولیت کی ٹرمپ کی تجویز مسترد کر دی: رپورٹ

Updated: November 26, 2025, 6:05 PM IST | Washington

ایک رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے معاہدۂ ابراہیمی میں شامل ہونے کی ٹرمپ کی تجویز مسترد کر دی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات فلسطینی ریاست کے قیام کےبغیر ممکن نہیں۔

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman and President Donald Trump. Photo: INN
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ایک خفیہ ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے امریکی تجویز کو مسترد کر دیا۔ ایکسوس کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے معمول کے تعلقات فلسطینی ریاست کے قیام کے قابل اعتماد، حتمی اور وقت پر مبنی راستے کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔ دریں اثناءامریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات میں سعودی عرب کو معاہدۂ ابراہیمی میں شامل کرنے پر زور دے رہے تھے، جس پر بات چیت کشیدہ ہو گئی۔حالانکہ ٹرمپ نے  شہزادہ محمد بن سلمان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مضبوط انسان کہا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ گفت شنید کے دروازے کھلے ہیں۔ تاہم  ذرائع کے مطابق، شہزادہ محمد بن سلمان اپنی بات پر ڈٹے رہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ کا خیال ہے کہ تمام مشرق وسطی کے ممالک کومعاہدۂ ابراہیمی میں شامل ہونا چاہیے، لیکن سعودی عرب کا موقف مستقل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری، ۷؍ فلسطینی شہید، متعدد زخمی

واضح رہے کہ معاہدہ ابراہیمی" (Abraham Accords) دراصل اسرائیل اور کئی عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں کے ایک مجموعے کا نام ہے۔ یہ معاہدے۲۰۲۰ء میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی ثالثی میں طے پائے تھے۔حالانکہ اسرائیل، امریکہ اور معاہدے میں شامل عرب ممالک کی حکومتوں نے اسے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کے طور پر پیش کیا۔·جبکہ فلسطینی قیادت اور عرب دنیا کی عوامی رائے کی ایک بڑی تعداد نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی۔ ان کا موقف ہے کہ یہ معاہدہ فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرتا ہے اور اسرائیل کو قبضہ جاری رکھنے کے بدلے میں قبولیت حاصل کرنے کا موقع دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں خواتین کے خلاف سفاکی پر وہ ردعمل نہیں آیا جس کی وہ مستحق ہے: اردگان

بعد ازاںدونوں سربراہوں کی  ملاقات کے بعدایک اعلانیہ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کےذریعے استعمال کئے جانے والے جدید ایف۳۵؍ جنگی جہاز کا ہی ماڈل سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK