کچھ اداکاروں کو عظیم شخص بھی قرار دیا جاتا ہےلیکن انہیں یہ خطاب یونہی نہیں مل جاتا بلکہ وہ اس کیلئے کچھ ایسے کام کرجاتے ہیں توان کیلئے بھلے ہی چھوٹا ہو لیکن دوسروں کیلئے وہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 02, 2025, 11:01 AM IST | Mumbai
کچھ اداکاروں کو عظیم شخص بھی قرار دیا جاتا ہےلیکن انہیں یہ خطاب یونہی نہیں مل جاتا بلکہ وہ اس کیلئے کچھ ایسے کام کرجاتے ہیں توان کیلئے بھلے ہی چھوٹا ہو لیکن دوسروں کیلئے وہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
کچھ اداکاروں کو عظیم شخص بھی قرار دیا جاتا ہےلیکن انہیں یہ خطاب یونہی نہیں مل جاتا بلکہ وہ اس کیلئے کچھ ایسے کام کرجاتے ہیں توان کیلئے بھلے ہی چھوٹا ہو لیکن دوسروں کیلئے وہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔اداکار رشی کپورکے تعلق سے بھی ایک غیرمعروف اداکارسہیل نائرایک ایسا ہی قصہ بیان کیا ہے۔انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم ’شرماجی نمکین‘کی شوٹنگ سے متعلق ایک قصہ شیئر کیا،جس میں انہوں نے آنجہانی اداکار رشی کپور کی دوستانہ شخصیت اور فیاضی کو یاد کیا۔سہیل نائرنےبتایا کہ ایک جذباتی سین کی شوٹنگ کے دوران رشی کپور نے کچھ ایسا کیا جو انہیں آج بھی یاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رشی کپور اس دن شوٹنگ ختم کرچکےتھے، اس کے باوجود وہ سیٹ پر ہی رہے۔ انہوں نے سین میں جذبات کو صحیح طریقے سے دکھانے میں ان کی مدد کی اور خود سامنے کھڑے ہو کر لائیو ڈائیلاگ بولے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ستارے زمین پر‘‘ نے ۱۰؍ دن میں ۱۲۲؍ کروڑ کا کاروبار کیا
آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے سہیل نائر نے کہا،’’مجھے یادہےکہ ’شرماجی نمکین‘میںباپ بیٹے کے جھگڑے والے سین میں رشی کپور نےاپنا حصہ شوٹ کیاتھا اور ٹیم نے پیک اپ کا اعلان کیا تھا، لیکن انہوں نے پوچھا کہ کیا میرا کلوز اپ شاٹ ابھی باقی ہے۔ جب ٹیم نے ہاں کہا تو انہوں نے میری مدد کے لیے وہاں رہنے پر اصرار کیا اور سین کو صحیح طریقے سےکرنے میں میری مدد کی۔ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ اگر آپ فلم میں اس منظر کو دیکھیں گے تو آپ کو یہ حقیقت اور سچی معلوم ہوگی۔ واضح رہے’شرماجی نمکین‘رشی کپور کی آخری فلم تھی۔ فلم میں رشی کپور کے علاوہ پریش راول اور جوہی چاولہ مرکزی کردار میں تھے۔ یہ ایک ہلکی پھلکی فیملی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے، جس میں بڑھاپے کی تنہائی، خاندان میں ایک دوسرے کو وقت دینےکی اہمیت، دوستی اور کام کی عزت جیسی چیزوں کو مزاحیہ انداز میں دکھایا گیاہے۔ رشی کپور کا انتقال فلم ’شرماجی نمکین‘کی شوٹنگ کے دوران ہوا تھا۔ ایسےمیں فلم ادھوری رہ گئی۔ بعد میں میکرز نے راستہ نکالا اورپریش راول کو فلم میں لے لیا۔’شرماجی نمکین‘میں رشی کپور اور پریش راول برج گوپال شرما کے کردار میں نظر آئے ہیں۔ جو اس فلم کو منفرد بناتا ہے۔