Inquilab Logo Happiest Places to Work

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ایم سی یو کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

Updated: July 31, 2025, 10:24 PM IST | los angeles

خبروں کے مطابق ایم سی یو کی فلموں میں انہیں ۲۰۰۸ء سے اب تک ۴۲۰۰؍ کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے جبکہ ’’ڈاکٹر ڈوم‘‘ کے کردار کیلئے انہیں ۷۰۰؍ کروڑ سے زائد رقم ادا کی جائے گی۔

Robert Downey Jr. Photo: INN
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر۔ تصویر: آئی این این

مارول سنیمیٹک یونیورس (ایم سی یو) میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی واپسی کی خبروں نے مداحوں کو پُرجوش کردیا تھا۔ ’’آئرن مین‘‘ کے ہیرو کے کردار میں ایم سی یو سے نکلنے اور پھر ’’ڈاکٹر ڈوم‘‘ کے ویلن کے کردار سےاس کائنات میں واپس آنے کے ساتھ ہی رپورٹس عام ہوئی ہیں کہ مارول نے انہیں خطیر رقم ادا کی ہے۔ اسی طرح ’’اوینجرز: انفینٹی وار‘‘ اور ’’اوینجرز: اینڈ گیم‘‘ کے ہدایتکاروں روسو بردرز کی بھی ایم سی یو نے دوبارہ خدمات حاصل کی ہیں۔ ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’اوینجرز‘‘ کی دو نئی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض روسو بردرز انجام دیں گے جن کیلئے انہیں ۸۰؍ ملین ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’دی اوڈیسی‘‘ کی شوٹنگ متنازع مغربی صحارا میں کرنے پر کرسٹوفر نولن پر تنقیدیں

دوسری جانب رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ۸۰؍ ملین سے زائد سے رقم ادا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں انہیں بہت سی سہولیات بھی میسر ہوں گی جسے سیکوریٹی اسٹاف، اور سفر کیلئے مفت ٹکٹ وغیرہ۔ ۲۰۰۸ء سے ایم سی یو میں بطور ’’آئرن مین‘‘ شامل ہونے والے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو تمام اداکاروں کے مقابلے سب سے زیادہ معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے اب تک ۵۰۰؍ سے ۶۰۰؍ ملین ڈالر کمائے ہیں۔واضح رہے کہ ’’اوینجرز: ڈومسڈے‘‘ دسمبر ۲۰۲۶ء اور ’’اوینجرز: سیکریٹ وارز‘‘ مئی ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی جن میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ’’ڈاکٹر ڈوم‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ان فلموں کا ایک طاقتور ویلن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK