ہاٹ میل کے بانی سبیر بھاٹیانے فلم ’’دھرندھر‘‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’’ناگوار‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کا ویڈیو ایسے وقت میں آیا ہے جب فلم کے سیکوئل ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کی ریلیز قریب ہے۔
EPAPER
Updated: February 25, 2026, 9:09 PM IST | Mumbai
ہاٹ میل کے بانی سبیر بھاٹیانے فلم ’’دھرندھر‘‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ’’ناگوار‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کا ویڈیو ایسے وقت میں آیا ہے جب فلم کے سیکوئل ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کی ریلیز قریب ہے۔
ہاٹ میل کے شریک بانی سبیر بھاٹیا نے رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر‘‘ پر تنقیدی ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے فلم کو ’’ناگوار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فلمیں ناظرین کو جذباتی طور پر بااختیار بنانے کے بجائے ’’بھڑکاتی‘‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج کی فلمیں آپ کو جذباتی طور پر بااختیار بنانے کے لیے نہیں بنائی جاتی ہیں، وہ آپ کو بھڑکانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ ہوشیار رہیں! میں نے ابھی ’’دھرندھر‘‘دیکھی ہے۔ انتہائی جذباتی، سنسنی خیز ڈرامہ لیکن اس میں دانشورانہ جز کہاں ہے؟ کیا یہ سب کچھ پھیلایا جا رہا ہے؟ انتقام اور نفرت کا پیغام؟‘‘
نوجوان نسل کے حوالے سے خدشات
سبیر بھاٹیانے مزید کہا کہ ’’ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے جذباتی ری ایکٹر بنیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل منطقی سوچ کے حامل ہوں۔ میں نہیں سمجھتا کہ بے ہودہ قتل اور بدلہ دیکھنے میں کوئی تفریح ہے۔ یہ سوچ کی ایک مخصوص لائن کو فروغ دیتا ہے جو خوفناک ہے۔‘‘ انہوں نے فلم پر یہ الزام بھی لگایا کہ یہ ’’پورے ممالک اور اداروں کو ایک وسیع برش سے پینٹ کرتی ہے‘‘ اور باریکیوں کو نظر انداز کرتی ہے۔ افراد اچھے یا برے ہوتے ہیں، ممالک نہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ پیغام ملے گا اور فلم ’’دھرندھر‘‘کو دل سے مسترد کر دیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اریجیت سنگھ کا مداحوں کو پیغام: کئی نغمے ریلیز ہونا باقی، نئے نغموں سے دوری
ہدایتکار آدتیہ دھر کی فلم ’’دھرندھر‘‘ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی اور یہ ہندی سنیما کی بڑی کامیاب فلموں میں شامل ہو گئی۔اس فلم نے ہندوستان میں تقریباً ۷۳۸؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی سطح پر ۱۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔ فلم میں رنویر سنگھ، سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھون اور ارجن رامپال اہم کرداروں میں تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ون پیس‘‘ سیزن ۲؍ کے پہلے دو ایپی سوڈ ۱۰؍ مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوں گے
’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کی ریلیز
فلم کا سیکوئل ’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا۔ باکس آفس پر اس کا مقابلہ یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ سے متوقع ہے۔