Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیف علی خان اور فرحان اختر۲۵؍ سال بعد پھر ساتھ کام کریں گے

Updated: June 26, 2026, 10:10 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان تقریباً ۲۵؍ برس بعد فلم ساز فرحان اختر کے ساتھ ایک نئی تھرلر فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

Saif And Farhan.Photo:INN
فرحان اختر اور سیف علی خان۔تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان تقریباً ۲۵؍ برس بعد فلم ساز فرحان اختر کے ساتھ ایک نئی تھرلر فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے بینر ایکسل انٹرٹینمنٹ کے تحت بنائی جائے گی۔ فلم کا عنوان ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ایک جذباتی تھرلر ہوگی، جس میں اخلاقیات، اخلاقی کشمکش اور عصری معاشرے کی پیچیدگیوں کو نمایاں طور پر دکھایا جائے گا۔ فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور اس کی شوٹنگ سال کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ فلم کے ہدایت کار اور مرکزی اداکارہ کا انتخاب ابھی کیا جانا باقی ہے۔سیف علی خان اور فرحان اختر اس سے پہلے   ۲۰۰۱ء میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔ یہ فلم اپنی الگ کہانی اور کرداروں کی وجہ سے آج بھی ہندی سنیما کی یادگار فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:منگلورو میں مداح کے ساتھ شاہ رخ خان کا مزاحیہ جواب دل جیت گیا


تنیشا مکھرجی لوناؤلا میں واقع گھر میں مانسون کا لطف لے رہی ہیں تنیشا مکھرجی
بالی ووڈ اداکارہ تنیشا مکھرجی ان دنوں لوناؤلا میں واقع اپنے گھر میں مانسون کے حسین موسم کا بھرپور لطف لے رہی ہیں۔ تنیشا مکھرجی نے سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں وہ ہریالی، دھند اور بارش کے درمیان سکون کے لمحے گزارتی نظر آ رہی ہیں۔
شیئر کی گئی تصویروں میں تنیشا خوبصورت قدرتی نظاروں کے درمیان گرم چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے مانسون کا لطف لیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ پرسکون ماحول اور پہاڑوں سے گھری وادیوں کے درمیان ان کا کول انداز بارش کے موسم کی خوبصورتی کو بخوبی ظاہر کرتا ہے۔ مصروف شہری زندگی سے دور  لوناؤلا میں واقع اپنا گھر تنیشا کے لیے سکون اور قدرت کے قریب رہنے کی خاص جگہ ہے۔ چاروں طرف پھیلی ہریالی، بادلوں سے ڈھکا آسمان اور ٹھنڈی ہواؤں کے درمیان تنیشا نے بارش کے موسم کے یادگار لمحوں کو کیمرے میں قید کیا۔

یہ بھی پڑھئے:کیپ ورڈے ورلڈ کپ کے اپنے خوابوں کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم


تنیشا کی ان تصویروں کو مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔ مداحوں نے مانسون کے خوبصورت نظاروں اور تنیشا کے سادگی بھرے انداز کی جم کر تعریف کی۔ چائے کی چسکیوں سے لے کر بارش کی پھوہاروں تک، تنیشا کا یہ مانسون اپڈیٹ قدرت کے درمیان زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا لطف اٹھانے کا پیغام دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK