Inquilab Logo Happiest Places to Work

اہان پانڈے اور انیت پڈا کی ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونےو الی وائے آر ایف کی پہلی فلم بن گئی

Updated: August 04, 2025, 5:01 PM IST | Mumbai

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’سیارہ‘‘نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی وائے آر ایف کی پہلی فلم بن گئی ہے۔ ۱۸؍ جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’سیارہ‘‘نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی وائے آر ایف کی پہلی فلم ہوگی۔ باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ’’سیارہ‘‘ اب آن لائن صارفین کیلئے بھی موجود ہوگی۔ ’’سیارہ‘‘ نے اپنی جذباتی کہانی، دلکش موسیقی اور تازہ کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اب جو افراد اسے سنیما گھروں میں نہیں دیکھ سکے ہیں اور نیٹ فلکس پر دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’رانجھنا‘‘ کی ری ریلیز، مداحوں کو اے آئی سے بنایا گیا کلائمیکس پسند نہیں آیا

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب وائے آر ایف کی کوئی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہورہی ہے۔ یہ اس لئے بھی دلچسپ ہے کیونکہ وائے آر ایف ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے(ڈی ڈی ایل جے)، ’’وار‘‘، ’’دھوم‘‘، ’’پٹھان‘‘ جیسی فلموں کیلئے جانا جاتا ہے۔ موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے صرف ۱۷؍ دنوں میں آج ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ مداحوں بلکہ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، مہش بابو، ارجن کپور، امیشا پٹیل، سدھارتھ آنند، سندیپ وانگا ریڈی، کرن جوہر، انوراگ باسو اور انیل کپور جیسی شخصیات نے بھی اس فلم کو سراہا ہے۔ وائے آر ایف کے ذریعے پروڈیوس کی جانےو الی یہ فلم اہان پانڈے اور انیت پڈا کے کریئر کی پہلی فلم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK