ہما قریشی اپنے پہلے ناول ’’زیبا‘‘کو بھوٹان کے ڈروکیول لٹریچر آرٹس فیسٹیول میں پڑھیں گی۔ یاد دسمبر ۲۰۲۳ء میں پہلی مرتبہ اس ناول کو ریلیز کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: July 26, 2025, 6:06 PM IST | Mumbai
ہما قریشی اپنے پہلے ناول ’’زیبا‘‘کو بھوٹان کے ڈروکیول لٹریچر آرٹس فیسٹیول میں پڑھیں گی۔ یاد دسمبر ۲۰۲۳ء میں پہلی مرتبہ اس ناول کو ریلیز کیا گیا تھا۔
اداکارہ، پروڈیوسر اور مصنفہ ہما قریشی اپنے پہلے ناول ’’زیبا‘‘ کو عالمی سطح پر پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کتاب،جسے دسمبر ۲۰۲۳ء میں پہلی مرتبہ ریلیز کیاگیا تھا، کو ۲؍ اگست ۲۰۲۵ء کو بھوٹان کے ڈروکیول لٹریچر اینڈ آرٹس فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: سنیما کی تاریخ میں عامر خان پر ایک باب ہونا چاہئے: پرتھوی راج سوکمارن
اس کتاب کو ذاتی شناخت اور تصوف کے موضوعات پر لکھا گیا ہے۔ اس کتاب میں زیبا ایک ایسی خاتون کی کہانی سناتی ہیں جو اپنی مافوق الفطرت صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ بطور مصنفہ یہ ہما قریشی کی پہلی تصنیف ہےجسے اس کے بیانیے اور خاتون پر مبنی کہانی ہونے کی وجہ سے مثبت ردعمل موصول ہوسکتا ہے۔اب یہ کہانی ہندوستان کی سرزمین سے باہر نکلنے کیلئے تیار ہے کیونکہ ہما قریشی ۷؍ دنوں کے ثقافتی اور ادبی فیسٹیول میں شرکت کرنے کیلئے تیار ہیں۔مڈڈے کے مطابق ’’ہماقریشی یکم اگست تھمپومیں ایک افتتاحی عشایئے میں شرکت کریں گی جس کے بعد وہ ۲؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ادبی فیسٹیول کا حصہ بنیں گی۔سوالا ور جواب کے سیشن سے قبل وہ کتاب کو پڑھ کر سنائیں گی۔ وہ پینل ڈسکشن کا حصہ بھی بنیں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جی ایس کوہلی نے گمنامی کے پردے میں رہ کرعمدہ دھنیں بنائیں
۳؍ اگست کو ہماقریشی بھوٹان کے وزیر اعظم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے عشایئے کا حصہ بنیں گی۔ یہ ادبی جشن ۴؍اگست کو بھوٹان کی ملکہ اشی ڈورجی وانگمو وینگ چک کے عشایئے تک جاری رہے گا۔ اس درمیان ہماقریشی کی فلم ’’بیان‘‘کا پریمیر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔