Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سیارہ‘ : ٹائٹل ٹریک اسپوٹیفائی کے گلوبل ٹاپ ۵۰؍ میں شامل ہونے والا پہلا بالی ووڈ نغمہ

Updated: July 24, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘ کا ٹائٹل ٹریک اسپوٹیفائی کے گلوبل ٹاپ ۵۰؍ میں شامل ہونے والا پہلا بالی ووڈ نغمہ بن گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی رومینٹک میوزیکل ڈراما فلم ’’سیارہ‘‘، جس کے ذریعے اہان پانڈے اور انیت پڈا نے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی ہے، اسپوٹیفائی کے گلوبل ۵۰؍ چارٹ میں شامل ہونے والا پہلا نغمہ بن گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس نغمے کو تنشک باغچی، فرہیم عبداللہ اور ارسلان نظامی نے گایا ہے جس نے اسپوٹیفائی کے چارٹ پر بیلی ایلیش اور لیڈی گاگا کےکے لائیکز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس رپورٹ کے لکھنے کے دوران یہ نغمہ اسپوٹیفائی کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھا۔ یہ اس مقام تک پہنچنے والا پہلا نغمہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس نے ’’ وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۳؍ کا اعلان کیا

قبل ازیں ہندوستانی نغمے جیسے ہنومان کائنڈ کے بگ ڈوگس کے نغمے کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ کے پوپ ڈیمن ہنٹرز کا نغمہ گولڈن، جسٹن بیبر کا نغمہ ڈیسیز، سومبر کا نغمہ بیک ٹو فرائینڈز اور الیکس وارین کے نغمے آرڈینری کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ منگل تک ’’سیارہ‘‘ کے یہ چھ نغمے اسپوٹیفائی کی انڈیا ٹاپ ۵۰؍ کی فہرست میں شامل تھے۔ اسپوٹیفائی کے انڈیا چارٹ میں جوبین نوٹیال اور شلپا راؤ کا نغمہ برباد، وشال مشرا کا نغمہ تم ہو تو، سچیت پرمپرا کا نغمہ ہمسفر اور ارجیت سنگھ اور شریا گھوشال کا نغمہ ’’سیارہ‘‘ بھی اس فہرست میں ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: رتیک روشن نے ویر داس کے شو ’’فول والیوم‘‘ کی تعریف کی

اس کامیابی کے بعد اہان پانڈے کی کزن اننیا پانڈے اور ان کی بہن الان پانڈے نے سوشل میڈیا پر ان کی اس کامیابی کو سراہا ہے۔ الان پانڈے نے اسپوٹیفائی کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’سیارہ‘‘ اسپوٹیفائی کے ٹاپ ۵۰؍ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ میں اسے پہلے نمبر پر پہنچانے کیلئے اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہوں۔ چلئے ہندوستان کرتے ہیں، ہیش ٹیگ آن لوپ۔‘‘ اننیا پانڈے نے بھی اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’سیارہ‘‘ اسپوٹیفائی کے گلوبل چارٹ میں ساتویں نمبر پر ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK