Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کی بگ باس میں واپسی، فیس مودی کی سالانہ تنخواہ سے ۶۰۰؍ گنا زیادہ

Updated: August 03, 2025, 11:41 PM IST | Mumbai

سلمان خان بطور میزبان `بگ باس۱۹؍ میں واپسی کر رہے ہیں، ان کی فیس وزیراعظم مودی کی سالانہ تنخواہ سے۶۰۰؍ گنا زیادہ ہوگی، دلچسپ بات یہ ہے کہ شو کا مکمل دورانیہ پانچ ماہ پر محیط ہوگا، جس میں سلمان خان پہلے۱۵؍ ہفتوں تک میزبانی کریں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 بگ باس کے شائقین! تیار ہوجائیں ،سلمان خان واپس آگئے ہیں اور ان کی حیرت انگیز آمدنی بھی! بالی ووڈ کے سپر اسٹار دوبارہ `بگ باس ۱۹؍ کی میزبانی کرنے والے ہیں۔ جہاں مقابلہ باز آتے جاتے رہیں گے، وہیں ’’بھائی‘‘ کی فیس سب پر حاوی رہے گی۔ مختلف رپورٹس کے مطابق، سلمان صرف پہلے تین ماہ کے لیے ہی۱۲۰؍ سے۱۵۰؍ کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں جی ہاں! یہ وزیراعظم نریندر مودی کی سالانہ تنخواہ سے۶۰۰؍ گنا زیادہ ہے! ہر ہفتے کے ایپی سوڈ کے لیے ۸؍ سے۱۰؍ کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے، جو شو میں ان کی اب تک کی بلند ترین آمدنی ہوسکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اکون کی ہندوستان آمد، گلوکار کا ۱۶؍ نومبر کو ممبئی میں پرفارم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ بگ باس کا یہ سیزن۳۰؍ اگست کو جیو سینما پر شروع ہوگا اور پہلی بار ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ترجیح دی جائے گی۔ نئے ایپی سوڈ سب سے پہلے او ٹی ٹی پر ریلیز ہوں گے، اور محض ڈیڑھ گھنٹے بعد روایتی ٹی وی ناظرین کے لیے کَلرز ٹی وی پر نشر کیے جائیں گے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’چونکہ شو بنیادی طور پر آن لائن اسٹریم ہوگا، اس لیے اسے او ٹی ٹی کی توسیع سمجھا جارہا ہے۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ شو کا کل دورانیہ پانچ ماہ پر محیط ہوگا، جس میں سلمان خان پہلے۱۵؍ ہفتوں تک میزبانی کریں گے، اس کے بعد دیگر بڑے ستاروں کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔ خبروں کے مطابق فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور باری باری میزبان کی کرسی سنبھالیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رُخ خان کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر بالی ووڈ میں خوشی کی لہر

اس سال سلمان خان کی آمدنی گزشتہ سیزن `بگ باس۱۸؍ کی۲۵۰؍ کروڑ روپے والی فیس سے تو کم ہوگی، لیکن پھر بھی `بگ باس او ٹی ٹی۲؍ میں ان کی۹۶؍ کروڑ روپے کی فیس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ ابھی مقابلہ بازوں کی فہرست خفیہ رکھی گئی ہے، لیکن گوتمی کپور، دھیرج دھوپر، گوراو تنےجا، مسٹر فیسو، دھنشری ورما اور اپوروا مکھیجا، مکی میک اوور جیسے انفلوئنسرز کی شمولیت کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK