• Mon, 08 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان ’’بگ باس ۱۹‘‘کے اسٹیج پر دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے

Updated: December 08, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

سلمان خان کا ریئلٹی شو ’’بگ باس ۱۹‘‘ اب ختم ہو گیا ہے اور گورو کھنہ فاتح تھے۔ اس دوران سلمان خان کو ہندی سنیما کے ہی مین دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے بہت روتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہیں روتا دیکھ کر سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اگر دھرمیندر زندہ ہوتے تو آج اپنی ۹۰؍ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔

Salman Khan.Photo:INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

 اگست میں شروع ہونے والا سلمان خان کا ریئلٹی شو ’بگ باس۱۹‘ اب  ختم ہوچکاہے اور گورو کھنہ فاتح تھے۔ شو کا گرینڈ فائنل شاندار اور جشن سے بھرا ہوا تھا، لیکن ایک لمحہ ایسا تھا جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔ اس خاص لمحے کی ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور یہ وہ وقت تھا جب سلمان خان کو اسٹیج پر ٹوٹے ہوئے  دکھائی دیئے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by JioHotstar Reality (@jiohotstarreality)


شو کے دوران انہوں نے ہندی سنیما کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔دھرمیندر کا انتقال ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو ممبئی میں اپنے گھر پر ہوا اور آج ۸؍ دسمبر کو ان کی ۹۰؍ ویں سالگرہ ہے۔ جیسے ہی دھرمیندر کے یادگار لمحات کی جھلک اسکرین پر دکھائی گئی، سلمان خان کنٹرول کھو بیٹھے اور رونے لگے۔ ان کی آواز کانپ گئی اور آنسو بہنے لگے۔ وہ کافی دیر تک بولنے سے قاصر تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ملک میں ۶؍ بڑی ایئرلائنز کے لیے جگہ، حکومت چاہتی ہے نئی کمپنیاں آئیں: نائیڈو

اس کے بعددھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ ’’ہم نے اپنا ہی مین کھو دیا ہے۔ دھرمیندر جی جیسا کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زندگی کو دل سے جیا۔‘‘سلمان خان دھرمیندر کو یاد کرکے ٹوٹ پڑےبھاری دل اور آواز کے ساتھ سلمان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ’’انہوں نے ۶۰؍برسوں سے لوگوں کو محظوظ کیا ہے۔ انہوں نے ہر طرح کا کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ دل جیتے ہیں۔ دھرم جی نے میرے کریئر پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔ وہ ایک  شاندار انسان تھے۔‘‘
سلمان کی باتوں نے سبھی کو جذباتی کر دیا۔ ہر کوئی ان کے جذبات کو سمجھ سکتا تھا۔ سلمان نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر دھرمیندر کے لیے اتنا پیار اور احترام دیکھا۔ ان کی آواز اچانک رک گئی۔جس دن دھرمیندر کا انتقال ہوا اس دن ان کے والد کی سالگرہ تھی۔اس کے بعد انہوں نے وضاحت کی کہ دھرمیندر کا انتقال ۲۴؍ نومبر کو ہوا، جو ان کے والد کی سالگرہ بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’اگر میں اتنا ٹوٹا ہوا محسوس کر رہا ہوں، تو تصور کریں کہ سنی اور ان کے خاندان پر کیا گزر رہی ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ابوظہبی گراں پری:برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون کا خطاب جیت لیا

 سلمان اس وقت خود پر قابو نہ رکھ سکے اور کئی سیکنڈ آنکھیں پونچھتے رہے۔ سلمان نے مزید کہا کہ دھرمیندر کی آخری رسومات بڑے وقار اور احترام کے ساتھ ادا کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں نے اس قدر احترام کے ساتھ دو جنازے  دیکھے ہیں: سورج بڑجاتیا کی ماں اور دھرم جی کا۔ وہاں موجود ہر شخص رو رہا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK