اس مرتبہ سلمان خان صرف ۱۵؍ دنوں تک ’’ بگ باس ۱۹‘‘ کی میزبانی کریں گے۔ ریالٹی شو کے سیزن ۱۹؍ کیلئے انہوں نے ۱۶۰؍ کروڑ روپے کا معاضہ لیا ہے جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں کم ہے۔
EPAPER
Updated: August 25, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai
اس مرتبہ سلمان خان صرف ۱۵؍ دنوں تک ’’ بگ باس ۱۹‘‘ کی میزبانی کریں گے۔ ریالٹی شو کے سیزن ۱۹؍ کیلئے انہوں نے ۱۶۰؍ کروڑ روپے کا معاضہ لیا ہے جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں کم ہے۔
’’بگ باس ‘‘ کا سیزن ۱۹ ؍ ریلیز کیا جانے والا ہے۔ سلمان خان ۱۹؍ ویں مرتبہ سیریز کی میزبانی کریں گے۔ تاہم،رپورٹس میں سلمان خان کے معاوضے کے تعلق سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: راجیو کپور نے اپنے ۱۰؍ سالہ فلمی کریئر میں۱۳؍فلمیں کیں
’’بگ باس ۱۹‘‘میں سلمان خان کا معاوضہ
متعدد رپورٹس کے مطابق ’’سلمان خان صرف ۱۵؍ دنوں تک بگ باس کے سیزن ۱۹؍ کی ہدایتکاری کریں گے جبکہ وہ پورے شو کی میزبانی نہیں کریں گے۔ بقیہ شو کی میزبانی دیگر فلمی شخصیات کریں گی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق سلمان خان تین ماہ تک بگ باس کے سیزن ۱۹؍ کی میزبانی کریں گے جس کے بعد بقیہ شو کی میزبانی فرح خان اور کرن جوہر کریں گے۔ قبل ازیں دونوں فلمسازوں گزشتہ سیزن میں سلمان خان کی غیر موجودگی میں شو کی میزبانی کا فریضہ انجام دیاتھا اسی لئے وہ ناظرین سے واقف ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سلیم خان کا بیوی سلمیٰ کو ہاتھوں سے کھانا کھلاتے ویڈیو وائرل، سلمان خان کا رد عمل
’’بگ باس ۱۹‘‘ میں سلمان خان کا معاوضہ
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’’سکندر‘‘ کے اداکار سیزن ۱۹؍ میں ہر وی کینڈ کے حساب سے ۱۰؍ کروڑ روپے کا معاوضہ لے رہے ہیں جس کے مطابق انہوں نے ۱۵۰؍ ہفتوں کی ۱۵۰؍ کروڑ روپے فیس لی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان نے بگ باس ۱۸؍کیلئے تقریباً ۲۵۰؍ کروڑ روپے جبکہ بگ باس ۱۷؍ کیلئےتقریباً ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔ فیس میں تخفیف کے باوجود سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹی وی شخصیت بن گئے ہیں۔