Updated: August 25, 2025, 6:05 PM IST
| Mumbai
اداکار اور ہدایتکار سہیل خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے والد سلیم خان اپنی بیوی سلمیٰ خان کواپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور سلمان خان نے ویڈیو پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے سلیم خان اور سلمیٰ خان کے آپسی تعلقات کو سراہا ہے۔
سلیم خان کو اپنے ہاتھوں سے سلمیٰ خان کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس
اداکار سہیل خان نے اپنے والد اور ان کی اہلیہ سلمیٰ خان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس پر انٹرنیٹ پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
سہیل خان کی پوسٹ
سلمان خان اوران کا خاندان آپسی تعلقات کیلئے مشہورہے۔ اب اور پہلے بھی ایک ساتھ ان کی تصویروں پر سرخیاں بنائی جاتی تھیں اور مشکل وقت میں ان کے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے انداز نے مداحوں کو بھی متاثر کیا تھا۔ سنیچر کی رات اداکار اور پروڈیوسر سہیل خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں ان کے والد سلیم خان ان کی والدہ سلمیٰ خان کو اپنے ہاتھوں سے چمچ سے کھانا کھلارہے ہیں۔ سہیل خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’یہ قابل احترام جوڑا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سونی رازدان اور صبا آزاد کی ’سونگس آف پیراڈائز‘ کا ٹریلر جاری
تصویر پر سلمان خان کا ردعمل
سلمان خان نے ویڈیو پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ایک نمبر بھائی۔‘‘ دیگر فلمی شخصیات جیسے سنیل شیٹی، لولیا ونتور اور دیگر نے بھی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین نے کمینٹس کے ذریعے سلیم خان اور سلمیٰ خان سے رغبت کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ انہیں لمبی زندگی دے۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’اب تک کی سب سے پیاری چیز۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی سنیما فیملی ڈراموں کی طرف لوٹ رہا ہے:اکشے اوبیرائے
سلیم خان کے خاندان کے آپسی تعلقات
یاد رہے کہ سلیم خان نے ۱۹۶۴ء میں سشیلا چرک (سلمیٰ خان) سے شادی کی تھی۔ سلیم خان اور سلمیٰ خان کے چار بچے سلمان خان، سہیل خان، ارباز خان اور الویرہ خان ہیں۔‘‘ ۱۹۸۱ء میں سلیم خان نے ہیلن سے شادی کی تھی اور اب پورا خاندان ایک ہی چھت کے نیچے ہنسی خوشی زندگی بسر کررہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: راجیو کپور نے اپنے ۱۰؍ سالہ فلمی کریئر میں۱۳؍فلمیں کیں
سہیل خان اور سلمان خان
کام کے محاذ پر سہیل خان آخری مرتبہ ’’دبنگ ۳‘‘ (۲۰۱۹ء)میں نظر آئے تھے اور وہ اپنی اگلی فلم ’’مائی پنجابی نکاح‘‘ کی ہدایتکاری کی تیاری کر رہے ہیں جس میں آیوشمان کھرانہ اور سنجے دت کلیدی کردار نبھائیں گے۔ اس درمیان سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘کی شوٹنگ شروع کر دی ہےجو ۲۰۲۰ء میں لداخ میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان ہونےوالے تنازع پر مبنی ہے۔