• Sun, 16 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان ’’دبنگ ٹور‘‘ کے بعد ممبئی آئے، فوٹو گرافرس کو نظرانداز کیا

Updated: November 16, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

سلمان خان قطر میں اپنے ’’دبنگ ٹور‘‘ کی کامیابی کے بعد اتوارکو ممبئی واپس آگئے۔ سلمان کا ایک ویڈیو ایئرپورٹ سے منظر عام پر آیا ہے اور مداحوں میں وائرل ہورہا ہے۔انہوںنے فوٹوگرافرس کو نظرانداز کیا اور انہیں پوز دینے سے گریز کیا۔

Salman Khan.Photo:INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان اتوار کو قطر سے ممبئی واپس آئے۔ بھائی جان وہاں ’’دبنگ ٹور‘‘ کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ جیکولین فرنانڈیس، تمنا بھاٹیہ، سنیل گروور،ا سٹیبن بین اور منیش پال بھی تھے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔  سلمان خان کو اتوار کو  ممبئی ایئرپورٹ پر سیاہ لباس میں دیکھا گیا، وہ سخت  سیکوریٹی کے درمیان اپنی گاڑی میں سوار ہوئے۔ 
شائقین اس ویڈیو پر پیار کی بارش کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا،’’بالی ووڈ کے کنگ بھائی جان کا غول!‘‘ ایک اور نے لکھا’’بھائی، آپ اس جمعہ کو بگ باس میں کیوں نہیں آئے؟ بالکل اچھا نہیں لگا؟‘‘ ایک اور مداح نے لکھا ’’لو یو بھائی جان‘‘۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


دبنگ ٹور کے بارے میں
قطر کے شہر دوحہ میں سلمان کی پرفارمنس کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک ویڈیو میں، وہ بیک گراؤنڈ ڈانسرس کے ساتھ ’’ہینگ اوور‘‘، ’’میں ہوں ہیرو تیرا‘‘ اور ’’جگ گھومیا‘‘ جیسے گانوں پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ ایک اور میں  انہوں نے تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے ’’دل دیاں گلاں‘‘ پر ڈانس کیا۔ تاہم، سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے نوٹ کیا کہ سلمان تھکے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، جب کہ دوسروں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پرھئے:فرح خان دہلی کرائم میں ہما قریشی کی ویلن کے کردار سے خوفزدہ ہوگئیں

سلمان خان کا ورک فرنٹ  پر
سلمان خان کی اگلی فلم  ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ ہے ، جس میں وہ ایک فوجی افسر کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں چترانگدا سنگھ بھی کام کررہی ہیں۔ یہ فلم ۲۰۲۰ء میں وادی گلوان میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والے تصادم پر مبنی ہے۔ توقع ہے کہ اسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سلمان ریئلیٹی شو ’’بگ باس ۱۹‘‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK