سلمان خان کی آنے والی فلم: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور نین تارا ایک ساتھ ایک ایکشن ڈراما فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر دل راجو ہیں اور ہدایتکار وامشی پیڈی پلی ہیں۔ اب اس فلم کے بارے میں ایک نیا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 06, 2026, 9:06 PM IST | Mumbai
سلمان خان کی آنے والی فلم: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور نین تارا ایک ساتھ ایک ایکشن ڈراما فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر دل راجو ہیں اور ہدایتکار وامشی پیڈی پلی ہیں۔ اب اس فلم کے بارے میں ایک نیا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔
سلمان خان کے بے شمار مداح ان کی فلم ’’ماتربھومی‘‘ کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں فی الحال کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا۔ رپورٹس کے مطابق، فلمساز ۱۵؍ مئی ۲۰۲۶ءکو اس فلم کو ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ سلمان اپنی ایک اور فلم کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔ ابھی تک اس فلم کا نام طے نہیں ہوا، لیکن اس کے لیے سلمان نے ساؤتھ فلموں کے مشہور پروڈیوسر دل راجو اور ہدایتکار وامشی پیڈی پلی کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلمان نے ۳۰؍ مارچ کو اپنی نئی فلم کا اعلان کیا۔ ویرایٹی انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان ۱۸؍ اپریل سے ممبئی میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ شوٹنگ گورےگاؤں کےایس آر پی ایف گراؤنڈ سے شروع ہوگی، جہاں ایک شہر کا سیٹ تیار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہاں سلمان ایک زبردست ایکشن سیکوئنس کی شوٹنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم۱۷؍ اپریل کو آئے گی
سلمان خان اور نین تارا کی جوڑی
اس کے ساتھ ہی فلمسازوں نے ممبئی اور ہندوستان کے دیگر مقامات پر ۳؍ ماہ کا شیڈول بھی تیار کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم کی اہم شوٹنگ اسی سال اگست-ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔ یہ ایک پین انڈیا فلم ہوگی۔ اس میں سلمان کے مقابل ساؤتھ کی مقبول اداکارہ نین تارا نظر آئیں گی، جنہوں نے ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ سے بالی ووڈ میں آغاز کیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ سلمان کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں گی۔
یہ بھی پڑھئے:ایف اے کپ: گول کیپر لیوکس پیری کی بدولت لیڈز یونائیٹڈ سیمی فائنل میں داخل
فلم کب ریلیز ہو سکتی ہے؟
یہ بھی چرچا ہے کہ انل کپور اور اروِند سوامی بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، حالانکہ ابھی ان کے ناموں کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔ سلمان، دل راجو اور وامشی کا ایک ساتھ آنا ایک بڑا اشتراک مانا جا رہا ہے، جس سے ناظرین کو اس فلم سے کافی امیدیں ہیں۔ ابھی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، لیکن کہا جا رہا ہے کہ میکرز اسے عید ۲۰۲۷ء پر سنیما گھروں میں پیش کر سکتے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ فلم کے نام اور ریلیز ڈیٹ کا اعلان کب کیا جاتا ہے۔