Updated: August 11, 2026, 6:02 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ اداکارگووندا نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی اور فلم ’’پارٹنر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی ایک ذاتی گفتگو کا ذکر کیا ہے۔ گووندا کے مطابق اس وقت سلمان خان جذباتی طور پر ایک مشکل دور سے گزر رہے تھے اور کافی خاموش اور خود میں گم رہنے لگے تھے۔
گووندا اورسلمان خان۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ اداکارگووندا نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی اور فلم ’’پارٹنر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی ایک ذاتی گفتگو کا ذکر کیا ہے۔ گووندا کے مطابق اس وقت سلمان خان جذباتی طور پر ایک مشکل دور سے گزر رہے تھے اور کافی خاموش اور خود میں گم رہنے لگے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:جذباتی ہوئے لکی علی، کہا: ’’میں اپنے کفن کو ساتھ لے کر سفر کرتا ہوں ‘‘
سلمان بہت تکلیف اور پریشانی سے گزر رہے تھے
۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پارٹنر‘‘ میں گووندا اور سلمان خان کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔ فلم میں دونوں اداکاروں کی مزاحیہ کیمسٹری نے خوب مقبولیت حاصل کی۔ گووندا نے ایک حالیہ گفتگو میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان ذاتی زندگی میں کافی پریشان تھے۔ گووندا کے مطابق ’’سلمان بہت تکلیف اور ذہنی پریشانی سے گزر رہے تھے۔ جب کوئی شخص خود سے ہی پریشان ہو، چاہے اس کی وجہ محبت، امیدیں یا توقعات ہوں، تو اسے کوئی دوسرا آسانی سے اس کیفیت سے باہر نہیں نکال سکتا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ سلمان اس وقت کافی خاموش اور لوگوں سے دور رہنے لگے تھے۔
گووندا نے سلمان سے کہا: خود کے اندر جھانکو
گووندا نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سلمان سے بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ایک ساتھ بیٹھے اور گفتگو کے دوران شراب بھی پی۔ گووندا نے سلمان سے کہا’’سلمان، تم نے باہر کی دنیا کو بہت دیکھ لیا ہے، اب اپنے اندر جھانکو۔‘‘ گووندا کے مطابق، ان کی کوشش تھی کہ سلمان اپنی پریشانیوں سے باہر نکلیں اور خود پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھئے:شنیڈر کو شکست دے کر سواتیک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
گووندا نے سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت خوش نظر نہیں آ رہے تھے اور انہیں اپنی اس کیفیت سے باہر نکلنے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے سلمان کو مشورہ دیا کہ وہ روزانہ دو سے تین گھنٹے ورزش کریں اور اپنی صحت اور شخصیت پر توجہ دیں۔ گووندا نے سلمان کو دھرمندر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو ایک بڑے فلمی ہیرو کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق سلمان کو خدا کی طرف سے اچھے والدین، بہن بھائی، خوبصورت شخصیت اور ایسا وجاہت بھرا انداز ملا ہے جس کی وجہ سے لوگ انہیں دیکھ کر فوراً ’ہیرو‘ محسوس کرتے ہیں۔ گووندا نے سلمان سے کہا کہ وہ اپنی شخصیت اور صلاحیت کو پہچانیں اور اس دور سے باہر نکلیں۔
’’پارٹنر‘‘ میں دونوں کی جوڑی ہوئی تھی سپر ہٹ
ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بنی ’’پارٹنر‘ ‘ ۲۰؍ جولائی۲۰۰۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں گووندا اور سلمان خان کے علاوہ لارا دتہ اور کترینہ کیف بھی اہم کرداروں میں نظر آئی تھیں۔ رومانٹک کامیڈی فلم کی کہانی اور مزاحیہ اداکاری کے ساتھ اس کے گانے بھی بے حد مقبول ہوئے۔