• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سندیپ ریڈی ’’اینیمل ‘‘ میں ’’کبیر سنگھ‘‘ ایک منظر شامل کرنا چاہتے تھے: شاہد کپور

Updated: February 09, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا چاہتے تھے کہ رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ میں کبیر سنگھ کا ایک منظر شامل کیا جائے، لیکن تاریخوں (شیڈول) کے مسائل کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

Shahid Kapoor.Photo:INN
شاہد کپور۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اس وقت وشال بھردواج کی آنے والی فلم ’’او رومیو‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ترپتی ڈمری بھی اداکاری کر رہی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہد سے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی اس قیاس آرائی کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا ’’کبیر سنگھ‘‘ اور رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل پارک‘‘ کے درمیان کوئی کراس اوور ہو سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد کپور نے بتایا کہ جب فلم ’’اینیمل‘‘ بن رہی تھی تو ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے ان سے ملاقات کی تھی اور وہ چاہتے تھے کہ فلم میں کبیر سنگھ کی ایک مختصر جھلک شامل کی جائے۔ شاہد کے مطابق، وانگا کے ذہن میں یہ خیال ابتدا ہی میں آ گیا تھا، لیکن تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔
’’کبیر سنگھ‘‘ ،’’اینیمل پارک‘‘ کراس اوور پر شاہد کپور کا ردِعمل
 ایک انٹرویو کے دوران شاہد کپور سے ’’اینیمل پارک‘‘ میں کبیر سنگھ کے کراس اوور سے متعلق مداحوں کی قیاس آرائیوں پر سوال کیا گیا۔ اداکار نے بتایا کہ واقعی جب سندیپ ریڈی وانگا فلم ’’اینیمل‘‘ بنا رہے تھے تو اس خیال پر مختصر طور پر غور کیا گیا تھا۔ شاہد نے کہا کہ ’’ جب اینیمل بن رہی تھی تو دراصل سندیپ مجھ سے ملنے آئے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ اس فلم میں کبیر کا ایک سین ہو، لیکن وہ ہو نہیں پایا۔ تو یہ خیال ان کے ذہن میں تھا، لیکن بات بن نہ سکی۔ کبھی تاریخوں کا مسئلہ آ گیا، کبھی کوئی اور مسئلہ۔ لیکن ہاں، انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک منظر چاہتے ہیں، مگر پھر وہ ہو نہ سکا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’ یہ میرا خواب ہے کہ بڑے پردے پر میں اپنے فن کا مظاہرہ کروں ‘‘

شاہد نے مزید کہا کہ کبیر سنگھ اور اینیمل کے کردار دونوں سندیپ ریڈی وانگا کی تخلیق ہیں، اس لیے مستقبل میں کسی بھی ممکنہ کراس اوور کا دارومدار مکمل طور پر ہدایتکار کے وژن پر ہوگا۔ وہ دونوں کردار انہی کے ہیں، وہ دنیا انہی کی ہے۔ تو ان کے ساتھ وہ جو دل میں آئے گا  وہ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھئے:جاپان: اسنیپ الیکشن میں سانائے تاکائچی کی تاریخی فتح، عالمی لیڈران کی مبارکباد


 سندیپ ریڈی وانگا کی ۲۰۱۹ء کی فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ میں شاہد کپور اور کیارا اڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم جہاں زبردست تجارتی کامیابی ثابت ہوئی، وہیں اس پر خواتین کے خلاف رویوں اور زہریلی مردانگی کو رومانوی انداز میں پیش کرنے کے الزامات بھی لگے۔دوسری جانب، سندیپ ریڈی وانگا کی ۲۰۲۳ءکی فلم ’’اینیمل‘‘ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور ترپتی ڈمری نے اداکاری کی۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر غیر معمولی کامیاب رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK