سندیپ وانگا ریڈی کی اگلی فلم میں ترپتی ڈمری پربھاس کے مدمقابل نظر آئیں گی- قبل ازیں اینیمل کے ہدایتکار نے اسی کردار کیلئے دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا تھا-
EPAPER
Updated: May 25, 2025, 10:32 PM IST | Mumbai
سندیپ وانگا ریڈی کی اگلی فلم میں ترپتی ڈمری پربھاس کے مدمقابل نظر آئیں گی- قبل ازیں اینیمل کے ہدایتکار نے اسی کردار کیلئے دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا تھا-
کچھ دنوں قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھی کہ سندیپ وانگا ریڈی نے دپیکا پڈوکون کو اپنی اگلی فلم "اسپرٹ" کیلئے کاسٹ کیا ہے- تاہم، شیدول میں تاخیر اور مالی مسائل کے سبب یہ معاہدہ ممکن نہ ہوسکا تھا- دپیکا پڈوکون کے فلم سے نکلنے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ دپیکا پڈوکون کی جگہ مرنال ٹھاکر فلم میں کلیدی کردار نبھائیں گی- تمام قیاس آرائیوں سے قطع نظر سندیپ وانگا ریڈی نے اپنی اگلی فلم میں لیڈ ہیروئن کے تعلق سے اہم انکشاف کیا ہے- سندیپ وانگا ریڈی کے اعلان کے مطابق فلم میں پربھاس کے مقابل ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا گیا ہے- انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر یہ اعلان کیا-
یہ بھی پڑھئے: ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کان فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ایوارڈ حاصل کیا
سندیپ وانگا ریڈی کے اس اعلان کے بعد متعدد صارفین نے فلم میں ترپتی ڈمری کو بطور لیڈ ہیروئن کاسٹ کرنے کے ان کے فیصلے کی تعریف کی ہے جبکہ اکثریت نے کہا ہے کہ مرنال ٹھاکر بہترین انتخاب ہوسکتی تھیں-
سندیپ وانگا ریڈی کی اگلی فلم اسپرٹ
اسپرٹ سندیپ وانگا ریڈی کی اگلی فلم ہے جس میں پربھاس اور ترپتی ڈمری کلیدی کردار نبھائیں گے-