Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سردار جی ۳‘‘ تنازع: دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ روکی جاسکتی ہے

Updated: June 24, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai

فلم ’’سردار جی ۳‘‘ کے تنازع کے بعد دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’ بارڈر ۲‘‘ روکی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ’’سردار جی ۳‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں پاکستانی ادکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ انتباہ کے باوجود فلمسازوں نے ہانیہ عامر کو فلم کے پروموٹ کرنے والے مواد میں بھی دکھایا گیا جس کے بعد پنجابی گلوکار کو ٹرول کیا جارہا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ یہ فلم ہندوستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ ہندوستان کے فلمی اداروں نے فلم پر پابندی عائد کرنے کے منصوبے کی حمایت نہیں کی ہے۔ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن امپلوائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) اور آل انڈیا سائن ورکرز اسوسی ایشن (اےآئی سی ڈبلیو اے) نے ہندوستان میں دلجیت دوسانجھ کے نغموں اور فلموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اے آئی سی ڈبلیو اے نے کہا کہ ’’پہلگام کے جارحانہ دہشت گردانہ حملے کے باوجود، جس میں ۲۶؍ معصوم ہندوستانی شہریوں نے اپنی جانیں گنوائی تھیں، دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکار کا انتخاب کیا۔ یہ فیصلہ تب سامنے آیا ہے جب پورا ملک، ۱۴۰؍ کروڑ ہندوستانی، حکومت، اپوزیشن اور دیگر شہری پاکستان کے خلاف متحد ہوئے ہیں اور دہشت گردانہ حملےمیں شہید ہونے والے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جان ابراہم ابھیشیک شرما کی اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ میں کلیدی کردارنبھائیں گے

’’۲۰۱۹ء میں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد اے آئی ڈبلیو اے نے سرکاری طور پر تمام پاکستانی اداکاروں کے ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ ہم نے ہندوستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کو کسی بھی قسم کی خلاف ورزی اور اس کے سنگین نتائج کے تعلق سے خبردار کیا تھا۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے عمل سے ملک کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور ہمارے بہادر فوجیوں اور شہریوں کی قربانی کی توہین کی ہے۔ ہندوستانی فنکاروں کے علاوہ پاکستانی صلاحیت کو ترجیح دینے کے بعد ان کی وفاداری اور ترجیحات کے تعلق سے سنگین سوالات قائم کر دیئے ہیں۔‘‘ ایف ڈبلیو آئی سی ای کے صدر بی این تیواری نے دلجیت دوسانجھ کے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کی ہے اور کہا کہ ’’انہوں نے ہندوستانی جذبات مجروح کئے ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں اور شہریوں کی قربانی کی توہین کی ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’سردار جی۳‘ تنازع: فلمی اداروں کا دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ

’’بارڈر ۲‘‘
دلجیت دوسانجھ نے اس تنازع پر کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن ان کی اگلی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی شوٹنگ سنی دیول اور ورون دھون کے ساتھ کی جارہی ہے اور جس کے ملتوی ہونے کا خطرہ ہے۔ ’’بارڈر ۲‘‘ حب الوطنی پر مبنی فلم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK