Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سردار جی۳‘ تنازع: فلمی اداروں کا دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ

Updated: June 24, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai

فلم ’’سردار جی ۳‘‘ پر جاری تنازع کے دوران ہندوستان کے فلمی اداروں نے دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے اور انہیں بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کوکاسٹ کرنے پر تنازع کھڑا ہوا ہے۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے فلمی اداروںنے انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ گلوکار اوراداکاردلجیت دوسانجھ کو بلیک لسٹ کر دیں۔ یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی اگلی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ آل انڈین سائن ورکرز اسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے)نے مکمل طور پر اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز، جن میں گلوکار اور تقریبات کا انعقاد کرنے والے افراد شامل ہیں، سے کہا ہے کہ وہ دلجیت سے پیشہ وارانہ تعلقات منقطع کر لیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر تنازع، دلجیت دوسانجھ کا ردعمل

دلجیت دوسانجھ کا بائیکاٹ 
اے آئی سی ڈبلیو اے نے کہاہے کہ وہ دیگر یونین اور اسٹیک ہولڈرز سے دلجیت دوسانجھ کا بائیکاٹ کرنے کیلئے تعاون کریں گے۔ سائن ورکرز بوڈی کے ذریعے ایکس پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق ’’ آل انڈیا سائن ورکرز اسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری دلجیت دوسانجھ نے انجام دی ہے اور انہوں ہی نے اسے پروڈیوس بھی کیا ہے۔‘‘اے آئی سی ڈبلیو اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ دلجیت دوسانجھ نے اپنے عمل سے ملک کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور ہمارے بہادر فوجیوں اور شہریوں کی قربانیوں کی توہین کی ہے۔ ہندوستانی فنکاروں کے بجائے پاکستان کو ان کی ترجیح نے ان کی وفاداری اور ترجیحات پر سنگین سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پرتھوی راج کپور نے ’ایکسٹرا‘ اداکار کے طورپر اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا

یاد رہے کہ یہ فیصلہ ۲۲ ؍اپریل ۲۰۲۵ء کو ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ اور ہندوستان کے آپریشن سیندور لانچ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال قائم کیا ہے کہ دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں جنہوں نے ۲۰۱۹ء میں ہندوستانی فضائی حملے کی مذمت کی تھی۔‘‘ہانیہ عامر نے اس مشن کو ہندوستانی فوج کی طرف سے ’’جارحانہ کارروائی‘‘ قرار دیا تھا۔ ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیاسائن امپلوائیز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) سے اپیل کی تھی کہ وہ دلجیت کی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ کے سرٹیفکیٹ کو روک دے۔‘‘ایف ڈبلیو آئی سی ای نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ہماری یہ اپیل ہے کہ (سر دار جی ۳اور دوسانجھ) بغیر تاخیر کے ان کے پاسپورٹ کو منسوخ کر دیا جائے اور انہیں ان کے حقوق، ہندوستانی شہریت اور قومی شناخت سے وابستہ نمائندگی اور مراعات سے بازرکھا جائے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو تنازع کا سامنا

دلجیت دوسانجھ کا ردعمل
دلجیت دوسانجھ نے ’’سر دار جی ۳‘‘کے تعلق سے تنقیدوں پر بات چیت نہیں کی ہے لیکن ان کے پوسٹ کو ’’سیاسی طور پر حساس فلموں‘‘ اور فنکارانہ آزادی کو درپیش چیلنجز پر لطیف تبصرہ سمجھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اداکار وجئے دیورکونڈا کے خلاف ایس سی اور ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

کچھ ’’سردار جی ۳‘‘ کے بارے میں 
’’سردار جی ۳‘‘ کو ہل اسٹوڈیو کے گنبیر سنگھ سدھو اور منمورڈ سدھو نے اسٹوری ٹائم پروڈکشن کے اشتراک سے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فرنچائز کی شروعات ۲۰۱۵ء میں ’’سردار‘‘ کی ریلیز کے ساتھ ہوئی تھی جس میں دلجیت دوسانجھ نے بھوتوں کا شکار کرنے والے جگی کا کردار نبھایا تھا۔ علاوہ ازیں اس فلم میں نیرو باجوا اور مینڈی ٹکہر نے بھی اداکاری کی تھی۔ بعد ازیں اس فلم کا سیکوئل ’’سردار جی ۲‘‘ ریلیز کیا گیاتھا جس میں دلجیت نے اپنے کردار کو دہرایا تھاجبکہ ان کے مدمقابل سونم باجوااور مونیکا گل نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے۔فلم کی گزشتہ دونوں انسٹالمنٹس کی ہدایتکاری رہت جگراج چوہان نے کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK