جان ابراہم ابراہم ہدایتکار ابھیشیک شرما کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گےجس کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء کے اوائل میں ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 24, 2025, 9:13 PM IST | Mumbai
جان ابراہم ابراہم ہدایتکار ابھیشیک شرما کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گےجس کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء کے اوائل میں ہوگی۔
فلم ’’پرمنو‘‘ کے بعد جان ابراہم ہدایتکار ابھیشیک شرما کے ساتھ بڑے بجٹ پر مبنی سپر ہیرو فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ’’یہ انٹرٹینر فلم ایسی ہوگی جسے ہندستانی سنیما نے کبھی دیکھا نہیں ہوگا۔‘‘پروڈکشن سے قریبی ذرائع نے فلم کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جان ابراہم اور ہدایتکار ابھیشیک شرما ’’پرمانو‘‘ کے بعد بڑے بجٹ کی سپر ہیرو فلم ’’منکی مین‘‘ کیلئے شراکت داری کریں گے جسے پورڈیوسر مہاویر جین پروڈیوس کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء کے اوائل میں ہوگی۔‘‘یہ ٹویسٹ سے بھرپور ایک سپرہیرو فلم ہوگی۔ فلم کی تفصیلات اب بھی مخفی رکھی گئی ہیں۔ جان ابراہم اور دیگر کاسٹ فلم کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ ’’پرمانو‘‘ کے بعد، ’’منکی مین‘‘ جان ابراہم اور ہدایتکار ابھیشیک شرما کی پہلی فلم ہوگی۔ یہ ایک بڑی بجٹ والی فلم ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’ایف وَن‘‘ لندن پریمیر میں بریڈ پٹ اور ٹام کروز ساتھ نظر آئے
کچھ ’’منکی مین‘‘ کے بارے میں
’’منکی مین‘‘ کو مہاویر جین پروڈیوس کر رہے ہیں ۔ یہ فلم ’’ناگ زیلا‘‘ کو بھی پروڈیوس کررہے ہیں جو کامیڈی سے بھرپور ہوگی۔ ’’ناگ زیلا‘‘ میں کارتک آرین کلیدی کردار نبھائیں گے اور اس کی ہدایتکاری فلمساز مرگ دیپ سنگھ لامبا انجام دیں گے۔ اس درمیان جان ابراہم فی الحال روہت شیٹی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا کی بائیوپک ہے۔ کام کے محاذ پر ابھیشیک ماریا ۲۰۰۵ء کی ہٹ فلم ’’گرم مسالہ‘‘ کے سیکوئل پر بھی کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ماں‘‘: سی بی ایف سی نے کاجول کی فلم کو سرٹیفکیٹ دے دیا
کچھ جان ابراہم کے بارے میں
جان ابراہم نے ۲۰۰۳ء میں تھریلر فلم ’’جسم‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ کم توقعات ملنے کے باوجود یہ ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔ بعد ازیں جان ابراہم ’’دھوم ‘‘ (۲۰۰۴ء) میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے ویلن کا کردار نبھایا تھا۔