Inquilab Logo Happiest Places to Work

میٹ گالا ۲۵ء میں شرکت کے بعد شاہ رخ خان پاور رینکنگ میں سر فہرست

Updated: May 14, 2025, 10:20 PM IST | Mumbai

میٹ گالا ۲۰۲۵ء میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ’’پاور رینکنگ چارٹ‘‘ میں سرفہرست ہیں۔ ہالی ووڈ رپورٹر کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں شاہ رخ خان نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد فارمولا وزن ریسنگ اسٹار لیوس ہیملٹن، ریحانہ، زینڈایا، اور ہندوستانی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ سمیت دیگر ستارے ہیں۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

میٹ گالا ۲۰۲۵ء میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ’’پاور رینکنگ چارٹ‘‘ میں سرفہرست ہیں۔ ہالی ووڈ رپورٹر کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں شاہ رخ خان نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد فارمولا وزن ریسنگ اسٹار لیوس ہیملٹن، ریحانہ، زینڈایا، اور ہندوستانی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ سمیت دیگر ستارے ہیں۔ لانچ میٹرکس کے اعداد و شمار کے مطابق شاہ رخ خان کی میٹ گالا میں شرکت کے بعد ان کی ’’میڈیا امپیکٹ ویلیو‘‘ (ایم آئی وی) نے بڑے پیمانے پر ۱۹؍ ملین کا اشتراک کیا۔ ان کے بعد لیوس ہیملٹن ہیں جنہوں نے ایم آئی وی میں ۴ء۹؍ ملین ڈالر کا اشتراک کیا۔ تیسرے نمبر پر ۳ء۷؍ ملین ڈالر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ہند پاک تنازع کے پیش نظر شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں تاخیر ہوگی

میٹ گالا میں شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ شرکت کی تھی۔ انہوں نے سبیاساچی مکھرجی کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا تھا۔ ٹائم کے ساتھ بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ’’اپنے ہم وطنوں اور لوگوں کی نمائندگی کرنا اہم ہے۔ ہندوستان بہت سی چیزوں میں اپنا موقف اختیار کر رہا ہے اور ہماری موجودگی کا احساس دلانا ضروری ہے۔‘‘ شاہ رخ نے ایکس پر میٹ اور اپنے ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK