Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر صارف کی بولتی بند کردی

Updated: August 17, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے بادشاہ نے ایکس پر ایک سیشن کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مداحوں کے کئی سوالوں کے جوابات بہت ہی مضحکہ خیز اور دلچسپ انداز میں دیئے۔

Shah Rukh Khan.Photo:INN
شاہ رخ خان۔ تصویر آئی این این

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی مضبوط اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں بلکہ ان کی ذہانت اور حس مزاح بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔ ۳؍ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شاہ رخ نے حال ہی میں مداحوں کے ساتھ #AskSRK سیشن کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے مداحوں کے کئی سوالوں کے جوابات بہت ہی مضحکہ خیز اور دلچسپ انداز میں  دیئے۔

سیشن کے دوران ایک صارف نے شاہ رخ کو مشورہ دیا کہ ’’بھائی اب آپ بوڑھے ہوچکے ہیں، ریٹائرمنٹ لے لیں، نئے بچوں کو موقع دیں…‘‘ اس پر شاہ رخ نے بلا تاخیر جواب دیا ’’بھائی جب آپ کے سوالوں کا بچپن گزر جائے تو کچھ اچھا پوچھنا، تب تک پلیز عارضی ریٹائرمنٹ میں ہی رہنا۔‘‘ ان کے اس جواب پر مداح خوب ہنس رہے ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ان کے جوابات بھی ان کی فلموں کی طرح سپر ہٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم عالیہ بھٹ کی ’’الفا‘‘ سے ٹکرا سکتی ہے!

حال ہی میں شاہ رخ خان نے فلم جوان میں اپنی زبردست اداکاری پراپناپہلا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے۔ جب ایک مداح نے ان سے اس بارے میں پوچھا: ’’نیشنل ایوارڈ یا عوامی محبت، آپ کو زیادہ خوشی کون دیتا ہے؟‘‘ تو شاہ رخ نے کہا کہ ’’واہ!!!!! میں ملک کا بادشاہ لگ رہا ہوں!!! اتنی عزت اور اتنی ذمہ داری کہ آگے بڑھنے کی کوشش کرنا اور محنت کرنا مشکل ہو گیا ہے!!‘‘ اسی دوران ایک اور صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ہمیں ان کے بیٹے آرین خان کی آنے والی ویب سیریز کے بارے میں اپ ڈیٹ کب ملے گا۔ اس پر شاہ رخ نے لکھاکہ ’’بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں اس لیے نیٹ فلکس کو بتانا ہوگا… بیٹا شو بنا رہا ہے، باپ بس انتظار کر رہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK