Inquilab Logo Happiest Places to Work

کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم عالیہ بھٹ کی ’’الفا‘‘ سے ٹکرا سکتی ہے!

Updated: August 15, 2025, 9:54 PM IST | Mumbai

انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی کارتک آرین اور سری لیلا کی بلا عنوان فلم (جسے ’’عاشقی ۳‘‘ کہا جارہا ہے) ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا‘‘ سے ٹکرا سکتی ہے۔

Alia Bhatt in "Alpha",and  Kartik Aaryan and Sri Leela . Photo: INN
عالیہ بھٹ’’الفا‘‘ میں، کارتک آرین اور سری لیلا۔ تصویر: آئی این این

انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی کارتک آرین اور سری لیلا کی بلا عنوان فلم ۲۵؍ دسمبر کو عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا‘‘ کے ساتھ ریلیز ہوسکتی ہے۔ خبروں کے مطابق دونوں ہی فلموں کے پروڈیوسر اپنی اپنی فلموں کو سال کے آخر میں ریلیز کرنے کے خواہشمند ہیں۔ لیکن انوراگ باسو یا ان کی ٹیم کی جانب سے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کارتک آرین اور سری لیلا کی فلم اس سال کرسمس پر ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: باکس آفس: رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ نے رتیک روشن کی ’’وار ۲‘‘ کو پچھاڑ دیا

چند روز قبل کارتک نے سری لیلا کے ساتھ فلم کے سیٹ سے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ ’’ایک طویل شیڈول مکمل ہوگیا۔ دیوالی ۲۰۲۵ء۔‘‘ اس کے بعد سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ یہ فلم دیوالی ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہوگی۔ تاہم، نئی رپورٹ کے دعوے کے بعد یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فلم، جسے ’’عاشقی ۳‘‘ کا نام دیا جارہا ہے، کب ریلیز ہوگی۔ کارتک آرین کی ’’تو میری میں ترا میں تیرا تو میری‘‘ ۱۳؍ فروری ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے مقابل اننیا پانڈے ہوں گی۔ علاوہ ازیں، ان کی ’’ناگ زیلا‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ریلیزہونے کیلئے تیار ہے جس میں کارتک اچھا داری ناگ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا: عامر خان کے ہاتھوں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کا افتتاح

دریں اثناء، عالیہ بھٹ اور شروری کی اداکاری سے سجی فلم ’’الفا‘‘ ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں بوبی دیول ویلن کا کردار ادا کررہے ہیں اور اس میں ’’وار‘‘ کے رتیک روشن کے کردار کبیر کا کیمیو بھی متوقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK