• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان نے’’ مُفاسہ: دی لائن کنگ‘‘ کے ہندی ورژن میں آرین اور ابرام کے ساتھ کام کیا

Updated: August 12, 2024, 3:14 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شاہ رخ خان ، آرین اور ابرام خان کے ساتھ ’’مفاسہ: دی لائن کنگ‘‘میں وائس اوور کئےہیں۔ یہ فلم ۲۰؍دسمبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوگی۔

Shah Rukh Khan Worked With Aryan And Abram. Photo: INN
شاہ رخ خان نے آریان اور ابرام کے ساتھ کام کیا۔ تصویر : آئی این این

شاہ رخ خان۱۹۹۴ء میں اینی میٹیڈ فلم ’دی لائن کنگ ‘ کے ۲۰۱۹ ء کےریمیک کے پریکوئل میں شیر کنگ کے طو رپر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ ’مفاسہ: دی لائن کنگ ‘ میں ایک مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔ وہ اس فلم میں فوٹو ریئلسٹک اینی میٹیڈ میوزیکل ڈراما میں وائس اوور کر رہے ہیں۔ شاہ رخ کے علاوہ آرین خان اور ابرام خان نےبھی اس فلم کے ہندی ڈب ورژن کیلئے  دوسرے کرداروں ’سمبا‘ اور’ینگ مفاسہ ‘کے کرداروں کو اپنی آوازیں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:باہوبلی میں ’بھلال دیو‘ کے کردار کیلئے جیسن موموا پہلا انتخاب تھے: رانا دگوبتی

سنجے مشرا، شریاس تلپڑے بھی ’مفاسہ : دی لائن کنگ‘ میں
ٹریلر میں پومبا اور ٹیمون کے ساتھ بوڑھے مینڈرل رفیکی کو دکھایا گیا ہے جو نوجوان کیارا کو مفاسہ کی کہانی سناتے ہیں جو سمبا اور نالہ کی بیٹی ہے۔ شریاس تلپڑے اور سنجے مشرا نےبالترتیب ٹیمون اور پومبا کیلئے اپنی آوازیں دی ہیں۔
پرومو میں اس کہانی کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک یتیم مفاسہ کو شیر کے بچے ڈاکا نے بچایا، جو بعد میں اسکار کے نام سے مشہور ہوا۔ یہ کہانی ڈاکا کے ساتھ مفاسہ کے برادرانہ رشتے اور اسے اپنے خاندان میں ایک بیٹے کے طور پر قبولیت کے بارے میں بتاتی ہے۔شاہ رخ خان نے بڑے ہوگئے مفاسہ کو وائس اووردیاہے۔ ٹریلر کا اختتام دونوں بھائیوں کا شیروں کے خلاف ایک مختلف قبیلے کے شیروں کے خلاف لڑتے ہوئے ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’خاموشی‘ کے ۲۸؍ سال، منیشا کوئرالا ڈائریکٹر کی پہلی پسند نہیں تھیں

’مفاسہ : دی لائن کنگ‘
’مفاسہ : دی لائن کنگ‘ ۲۰۱۹ء میں آئی ریمیک فلم کا سیکوئل ہے۔ اس کے پہلے حصہ میں شاہ رخ خان نے’مفاسہ‘ کیلئے وائس اوور دیا تھا جبکہ آرین نے مرکزی کردار بڑے ہوئے سمبا کیلئے آواز دی تھی۔ یہ آئرین میکچی، جوناتھن رابرٹس اور لنڈا وولورٹن کی ڈزنی کے دی لائن کنگ پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK