• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی ’’او رومیو‘‘ کا ٹیزر جاری

Updated: January 10, 2026, 4:14 PM IST | Mumbai

شاہد کپور اور ترپتی ڈمری پہلی بار معروف ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم ’’او رومیو‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کے ٹیزر نے درد، محبت اور جرائم کی دنیا کے امتزاج کے ساتھ شائقین میں خاصا جوش پیدا کر دیا ہے۔ یہ فلم ۱۳؍ فروری کو ویلنٹائن ویک کے دوران ریلیز ہوگی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

شاہد کپور اور ترپتی ڈمری کی آنے والی فلم ’’او رومیو‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے تبصروں کا سیلاب آگیا۔ یہ دونوں اداکار پہلی مرتبہ اس فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ ہدایتکاری وشال بھردواج نے کی ہے، جو اپنے منفرد اور گہرے اندازِ بیان کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ٹیزر کی شروعات ایک طاقتور منظر سے ہوتی ہے، جہاں شاہد کپور بندوق تھامے، ٹیٹوز، فنکی جیولری اور کاؤبوائے ہیٹ کے ساتھ ایک بالکل نئے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ ٹیزر میں محبت، درد اور اندرونی کشمکش کے جذبات کو نہایت شدت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ خاصی مضبوط ہے، جس میں نانا پاٹیکر، دیشا پٹانی، وکرانت میسی، فریدہ جلال، تمنا بھاٹیہ اور اویناش تیواری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کپل شرما کی فلاپ فلم کو بڑا جھٹکا!’’ کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ کی ری ریلیز ملتوی

ٹیزر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’’شاہد کپور کی اداکاری، وشال بھردواج کی ہدایتکاری اور اریجیت سنگھ کی روح چھو لینے والی آواز، سب کچھ بہترین لگ رہا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’شاہد کپور کی اگلی بلاک بسٹر ہے۔‘‘ جبکہ ایک تیسرے صارف کے مطابق، ’’شاہد کپور کی چمک بدستور قائم ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہدایت کار فرح خان متعدد صلاحیتوں کی حامل ہیں

فلم کی کہانی آزادی کے بعد کے ممبئی میں سیٹ ہے، جہاں انڈرورلڈ کے ابھار کے ساتھ شہر کے تاریک اور مجرمانہ پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر انوپ پودار اور پرشانت شرما ہیں، اور ساجد ناڈیاڈوالا بھی بطور پروڈیوسر اس منصوبے سے وابستہ ہیں۔ کام کے محاذ پر، شاہد کپور کو آخری بار فلم ’’دیوا‘‘ میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایتکاری کے فرائض روشن اینڈریوز نے انجام دیئے تھے۔ اسے رائے کپور فلمز کے تحت سدھارتھ رائے کپور نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس ایکشن تھریلر میں انہوں نے اے سی پی دیو امبرے کا کردار ادا کیا تھا۔ ادھر ترپتی ڈمری کے پاس کئی بڑے پروجیکٹس زیرِ تکمیل ہیں، جن میں رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ کا سیکوئل ’’اینیمل پارک‘‘ اور ’’اسپرٹ‘‘ شامل ہیں، جس میں پربھاس ہیرو ہیں۔ ان دونوں فلموں کی ہدایتکاری سندیپ ریڈی وانگا کر رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں ’’دھڑک ۲‘‘ میں نظر آئی تھیں، جسے مثبت جائزے تو ملے، مگر فلم باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK