Updated: September 01, 2025, 10:02 PM IST
| New Delhi
آپ کے جسم پر اچانک غیر مطلوبہ تل ظاہر ہونا آپ کی خوبصورتی اور شخصیت کو متاثر کر سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں آسانی سے اور محفوظ طریقے سے بھی ہٹایا جا سکتا ہے؟ کچھ آسان گھریلو نسخہ جیسے ناریل کا تیل، شہد، ہلدی، آلو اور پیاز آپ کے لیے حل ثابت ہو سکتے ہیں۔
ناپسندیدہ تل۔ تصویر: آئی این این
جسم پرجب ناپسندیدہ تل یا مسے نکلتے ہیں تو یہ نہ صرف جلد کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ خود اعتمادی میں کمی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ تل کی وجہ سے بے چینی محسوس کرتے ہیں خاص طور پر چہرے، ہاتھ اور گردن کے حصوں پر۔ ایسی صورت حال میں گھریلو اور قدرتی نسخہ اپنا کر ان کو کم کرنا یا ختم کرنا محفوظ ترین طریقہ سمجھا جاتا ہے۔
ناریل کا تیل، شہد، ہلدی، آلو، پیاز اور لہسن جیسے آسان اور گھریلو اجزاء تل کو ہلکا اور بتدریج ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو صحت مند، نرم اور قدرتی طور پر خوبصورت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:نینوا کو چھیلنے کا آسان طریقہ
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ مسوں والی جگہ پر روزانہ ہلکے سے تیل کی مالش کریں۔ باقاعدگی سے استعمال سے تل کا رنگ آہستہ آہستہ ہلکا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ ختم بھی ہو سکتا ہے۔
پیاز اور لہسن
پیاز کا رس تل کو دور کرنے میں مؤثر سمجھا جاتا ہے جبکہ لہسن کا رس ان مسوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ان کا رس متاثرہ جگہ پر ہلکے سے لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
السی کا تیل
السی کے بیجوں کو پیس لیں اور نکلنے والے تیل میں شہد ملا کر مکسچر تیار کریں۔ اسے تل یا مسے پر لگائیں اور ۴؍ سے ۵؍ دن تک روزانہ استعمال کریں۔ یہ بتدریج مسوں کو کم کرے گا۔
آلو
کٹے ہوئے آلو کا ایک ٹکڑا تل یا مسے پر لگائیں اور اسے ہلکے سے رگڑیں۔ اس عمل کو دن میں ۳؍ سے ۴؍ بار دُہرائیں۔ آلو کا رس تل کو خشک کرنے اور اسے آہستہ آہستہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
شہد اور ہلدی
ایک چمچ شہد میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر مکسچر تیار کریں۔ اسے تل پر لگائیں اور۱۵؍ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ علاج تل کو ہلکا کرنے اور جلد کو نرم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ان گھریلو نسخوں کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ بغیر کسی کیمیکل یا مہنگے علاج کے آسانی سے ناپسندیدہ مسوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔