وزیراعظم نریندر مودی۲؍ ستمبر کو نئی دہلی کے یشوبھومی میں’سیمی کون انڈیا ۲۰۲۵ء‘ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینا ہے۔
EPAPER
Updated: September 01, 2025, 9:56 PM IST | New Delhi
وزیراعظم نریندر مودی۲؍ ستمبر کو نئی دہلی کے یشوبھومی میں’سیمی کون انڈیا ۲۰۲۵ء‘ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی۲؍ ستمبر کو نئی دہلی کے یشوبھومی میں’سیمی کون انڈیا ۲۰۲۵ء‘ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم ۳؍ ستمبر کو صبح تقریباًساڑھے ۹؍ بجے کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں وہ سی ای اوز کے راؤنڈ ٹیبل میں بھی حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے:گیمنگ انڈسٹری میں برطرفی کی لہر
یہ سہ روزہ کانفرنس جو۲؍ سے۴؍ ستمبر تک منعقد ہوگی، ہندوستان میں مضبوط، لچکدار اور پائیدار سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس میں سیمی کون انڈیا پروگرام کی پیش رفت، سیمی کنڈکٹر فاب اور ایڈوانسڈ پیکیجنگ پروجیکٹس، انفراسٹرکچر کی تیاری، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، تحقیق و ترقی (آر/ اینڈ ڈی) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں جدید اختراعات، سرمایہ کاری کے مواقع، ریاستی سطح پر پالیسی کے نفاذ اور دیگر موضوعات پر سیشنز شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں ڈیزائن لنکڈ انسینٹیو (ڈی ایل آئی) اسکیم کے تحت اقدامات، اسٹارٹس اپ ایکوسسٹم کی ترقی، بین الاقوامی تعاون، اور ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر شعبے کے مستقبل کے روڈ میپ پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
اس کانفرنس میں۲۰۷۵۰؍سے زائد شرکاء شرکت کریں گے، جن میں ۴۸؍سے زائد ممالک کے ۲۵۰۰؍ سے زیادہ نمائندے،۱۵۰؍ سے زائد مقررین، جن میں۵۰؍ سے زائد عالمی لیڈر شامل ہیں اور۳۵۰؍سے زائد نمائش کنندگان شامل ہوں گے۔اس میں۶؍ ممالک کے راؤنڈ ٹیبل مباحثے، ملکوں کے پویلین اور ورک فورس ڈیولپمنٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے مخصوص پویلین بھی شامل ہوں گے۔
دنیا بھر میں منعقد ہونے والی سیمی کون کانفرنس کا مقصد سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں ٹیکنالوجیکل ترقیات اور مختلف ممالک کی پالیسیوں کو زیادہ سے زیادہ پہنچانا اور اپنے سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیراعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، جس کا مقصدہندوستان کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کا مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے، کانفرنس۲۰۲۲ء میں بنگلور،۲۰۲۳ء میں گاندھی نگر اور۲۰۲۴ءمیں گریٹر نوئیڈا میں منعقد کی گئی ہے۔