اے آر مروگا دوس کی ہدایتکاری اور سلمان خان کی اداکاری سے سجی فلم ’’سکندر‘‘ ۲۵؍مئی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ’’سکندر‘‘نے مقامی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے اور عالمی باکس آفس پر ۲۰۰؍کروڑروپے کا کاروبار کیا تھا۔
EPAPER
Updated: May 24, 2025, 10:32 PM IST | Mumbai
اے آر مروگا دوس کی ہدایتکاری اور سلمان خان کی اداکاری سے سجی فلم ’’سکندر‘‘ ۲۵؍مئی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ’’سکندر‘‘نے مقامی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے اور عالمی باکس آفس پر ۲۰۰؍کروڑروپے کا کاروبار کیا تھا۔
سلمان خان کی فلم ’’ سکندر‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی۔ آج نیٹ فلکس نے یہ اعلان کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ ۲۵؍ مئی ۲۰۲۵ء کو پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ نیٹ فلکس نے یہ اعلان کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہےکہ ’’ سنا ہے بہت لوگ سکندر کا انتظار کر رہے تھے؟سکندر آگیا ہے نیٹ فلکس پر راج کرنے۔‘‘ اس پوسٹ کو فوری توجہ حاصل ہوئی اور مداحوں نے کمینٹس کر کےفلم کو دیکھنے کی دلچسپی ظاہر کی۔
Suna hai bohot log Sikandar ka intezaar kar rahe the? Sikandar aa gaya hai Netflix par raj karne 👑❤️🔥👊
— Netflix India (@NetflixIndia) May 24, 2025
Watch Sikandar, out 25 May on Netflix.#SikandarOnNetflix pic.twitter.com/rPwPXN9Uau
کچھ ’’ سکندر‘‘ کے بارے میں
’’سکندر‘‘ کی ہدایتکاری اے آر مروگادوس نے انجام دی ہے اور اسے ساجد ناڈیا والا انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’’ سکندر‘‘ سنجے راجکوٹ نامی ایک شخص کی کہانی ہے جو سیاسی بدعنوانی کے جال میں پھنس جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’لوکا چھپی ۲‘‘ میں ورون دھون اور شروری مرکزی کردار ادا کریں گے
باکس آفس پر ’’سکندر‘‘ کی کامیابی
یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’سکندر‘‘نے عید پر اپنی ریلیز کے بعد مقامی باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ اور عالمی باکس آفس پر ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پارکیا تھا۔ چند فلمی ناقدین نے کہا تھا کہ ’’سکندر‘‘نے سلمان خان کی دیگر فلموں کے مقابلے میں باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔