Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’لوکا چھپی ۲‘‘ میں ورون دھون اور شروری مرکزی کردار ادا کریں گے

Updated: May 24, 2025, 9:17 PM IST | Mumbai

’’لوکا چھپی ۲‘‘ میں ورون دھون اور شروری نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ ’’لوکا چھی ۲‘‘، ۲۰۱۹ء کی فلم لوکا چھپی کا سیکوئل ہے جس میں کریتی سینن اور کارتک آرین نے اداکاری کی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۱۹ء میں کریتی سینن اور کارتک آرین کی اداکاری سے مزین فلم ’’ لوکا  چھپی‘‘ ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایتکاری لکشمن اتیکر نے کی تھی۔میڈوک فلمز کے ذریعے پروڈیوس کی گئی اس فلم نے مقامی باکس آفس پر ۹۴ء ۷۵؍ کروڑ روپے اور عالمی باکس آفس پر ۱۲۸ء ۸۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اب چھ سال بعد اس فلم کا سیکوئل بنایا جارہا ہے۔ پیپنگ مون کی رپورٹ کےمطابق ’’ فلم ’’لوکا چھپی ‘‘ کے سیکوئل میں ورون دھون اور شروری کلیدی کردار نبھائیں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: شنایا کپور اگلی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی

یاد رہے کہ کارتک آرین نے ’’ بھول بھلیاں ۲‘‘،’’گیسٹ ان لندن‘‘ اور ’’لوج آج کل‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ اب وہ اپنی اگلی فلم ’’عاشقی ۳‘‘میں نظرآئیں گے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق کارتک آرین کے بعد اب ورون دھون ’’ لوکا چھپی ۲‘‘میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ میڈوک فلمز نے ’’لوکا چھپی ۲‘‘ میں ورون دھون اور شروری کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس نے ابتدائی طور پران کی منظوری حاصل کر لی ہے اور اگلے چند ماہ میں وہ معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔ 

’’لوکا چھپی‘‘ فرنچائز کی پہلی فلم کی طرح ہی ’’لوکا چھپی ۲‘‘ میں مافوق الفطرت عناصر شامل کئے جائیں گے۔ لکشمن اتیکر، جنہوں نے فرنچائز کی پہلی فلم کی ہدایتکاری کی تھی، اگلی فلم میں بطور شریک پروڈیوسر اپنی خدمات انجام دیں گے اور ان کے ساتھی فرنچائز کی اگلی فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کی پہلی ششماہی میں شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’’اسٹرینجر تھنگس‘‘ سیزن ۵، تین قسطوں میں ریلیز ہوگی

ورون دھون نے حال ہی میں اپنی اگلی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس کی ہدایتکاری ڈیوڈ دھون کریں گے اور جس میں پوجا ہیگڈے اور مرنال ٹھاکر بھی نظر آئیں گے۔ فی الحال وہ فلم ’’بارڈر ۲‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور جلد ہی ’’نو انٹری۲‘‘ اور ’’بھیڑیا ۲‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کر سکتے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ کے نکلنے کے بعد ’’ نو انٹری ۲‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے اور ’’بھیڑیا ۲‘‘کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK