Updated: June 14, 2025, 10:27 PM IST
| Mumbai
اپنی ریلیز سے قبل عامر خان کی فلم "ستارے زمین پر" کو سی بی ایف سی کی طرف سے سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے- سینسر بورڈ نے فلم میں مختلف کٹس کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ عامر اور آر ایس پرسنا چاہتے ہیں کہ فلم کو بغیر کسی کٹ کے ریلیز کیا جائے- یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے-
عامر خان کی فلم "ستارے زمین پر" کو اپنی ریلیز سے قبل رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے- رپورٹ کے مطابق اس فلم کو اب تک سینٹرل بورڈ آف سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) سے سرٹیفکیٹ موصول نہیں ہوا ہے- فلم میں مختلف ایڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جسے عامر خان نے کرنے سے انکار کر دیا ہے- آر ایس پرسنا کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کے ذریعے عامر خان "لال سنگھ چڈھا" کے بعد ایک مرتبہ پھر پردہ سیمیں پر واپس آئیں گے- یہ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے- تاہم، سرٹیفکیٹ کا مسئلہ اس کی ریلیز میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے- بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ "سی بی ایف سی نے فلم میں دو کٹس کرنے کیلئے کہا ہے- عامر خان چاہتے ہیں کہ اس فلم کو ان کٹس کے بغیر پاس کیا جانا چاہئے- عامر خان اور آر ایس پرسنا نے کافی غور و فکر کے بعد یہ فلم بنائی ہے- فلم کے مختلف مناظر اور مکالمے مناسب ہیں-" سی بی ایف سی نے جن مناظر کو کٹ کرنے کی مانگ کی ہے اسے مخفی رکھا گیا ہے- ایک رپورٹ کے مطابق "عامر خان فلم میں مذکورہ کٹس کرنے پر راضی نہیں ہوئے تو "ستارے زمین پر" کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا- عامر خان نے پیر کو ایک مرتبہ پھر سی بی ایف سی کی جانچ کمیٹی سے ملاقات کر کے اپنا نظریہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے- امید ہے کہ کوئی حل نکل آئے اور سی بی ایف سی ۱۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو فلم کو پاس کر دے- سی بی ایف سی سے منظوری ملنے کے بعد فلم کی ایڈوانس بکنگ کی شروعات ہوجائے گی- قوانین کے مطابق سینسر سرٹیفکیٹ کے بغیر سنیما ایڈوانس بکنگ کی شروعات نہیں کر سکتا-"
یہ بھی پڑھئے: امتیازعلی کی نئی فلم تقسیم ہند کےتناظرمیں، ویدانگ رائنا اورشروری مرکزی کردار میں
کچھ "ستارے زمیں پر" کے بارے میں
اس فلم میں ۱۰؍ ایسے بچوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو دماغی طور پر معذور ہیں جن کے کوچ عامر خان ہیں-
برٹس سینسر بورڈ نے فلم کو منظوری دے دی
برٹش سینسر بورڈ نے ۱۲ اے سرٹیفکیٹ کے ساتھ فلم کو منظوری دے دی ہے جس کا مطلب ہے کہ ۱۲؍ سال سے زیادہ عمر کے افراد یہ فلم دیکھ سکتے ہیں- فلم ویو کی رپورٹ کے مطابق "یہ فلم ۲؍ گھنٹہ ۳۵؍ منٹ طویل ہے- فی الحال عامر خان نے ۳؍ ہزار سنیما گھروں میں فلم کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق "عامر خان اور ان کی ٹیم نے ملک بھر میں ایک یا ڈیڑھ ہزار اسکرینوں پر فلم کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے- اوپنگ وی کینڈ پر مداحوں کا ردعمل حاصل کرنے کے بعد فلم کی وسعت بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا- تاہم، اب ان کا منصوبہ تبدیل ہوگیا ہے- یہ فلم ملک بھر میں زیادہ تر سنیما گھروں میں پہلے ہی دن سے دستیاب ہوگی- عامر خان کے علاوہ "ستارے زمین پر" میں جینیلیا دیشمکھ بھی نظر آئیں گی-