• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین کی قیادت والے کاروبار کو بڑھانے پر زور

Updated: September 11, 2026, 2:04 PM IST | Agency | New Delhi

گوئل کے مطابق ہندوستان، خواتین کی قیادت والے کاروبار کیلئے مواقع بڑھانے کیلئے برکس اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Minister of Commerce and Industry Piyush Goyal addressing the gathering. Photo: INN
تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل خطاب کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو برکس ممالک سے سب کے لئے قرض اور منڈیوں کی آسانی نیز تجارت کے واضح قوانین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی تجارت میں خاتون صنعتکاروں اور خواتین کی قیادت والے کاروبار کیلئے مواقع بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں میں خریداری سے اہم اشاریوں میں تیزی

خواتین کی ورک فورس میں شرکت بڑھنے کی امید

قومی دارالحکومت میں ’برکس ڈبلیو بی اے ویمن لیڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس‘ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک دہائی پہلے تک ہندوستان میں خواتین کی ورک فورس میں شرکت تقریباً۱۹؍ فیصد تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جیسے جیسے آمدنی کی سطح بڑھے گی، تعلیم بہتر ہوگی اور صلاحیتیں سامنے آئیں گی، یہ تعداد بڑھ کر۵۰؍ فیصد یا اس سے زیادہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں میں باضابطہ ورک فورس میں خواتین کا تناسب۵۰؍ فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔ پیوش گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ جیسے جیسے زیادہ خواتین باضابطہ ورک فورس میں شامل ہوں گی، ہندوستان اقتصادی ترقی میں بڑی پیش رفت حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی فرد کو کام دھندہ شروع کرنے یا خاندان کی کمائی کا حصہ بننے کے لئےضروری وسائل اور مساوی مواقع ملیں۔

خواتین نئے ہندوستان کی معمار 

پیوش گوئل نے کہا کہ عورت کو تعلیم یافتہ یا ہنر مند بنانے سے پورے خاندان کو مدد ملتی ہے، کیونکہ وہ خاندان کو آگے بڑھاتی ہے اور بچوں کو بہتر مستقبل دینے میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور خواتین کی قیادت والی ترقی پر مرکوز مختلف اسکیموں اور پروگراموں میں خواتین کو صرف مستفیدین کے طور پر نہیں بلکہ نئے ہندوستان کی معمار کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے:برکس اجلاس ہندوستانی کاروباری اداروں کو فائدہ ہوگا

انہوں نے کہا کہ خواتین نقل وحمل اور مختلف قسم کی سروسیز کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی ڈیجیٹل معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک کے پاس سروسیز کی فراہمی کو بہتر بنانے اور خاتون صنعتکاروں نیز ایم ایس ایم ای کو سروسیز اور ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہونے میں مدد کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے بہت امکانات ہیں۔

  خواتین کی قیادت والی منڈیا ں  بنانےمیں مدد مل سکتی ہے

پیوش گوئل نے کہا کہ تازہ ہندوستانی پھلوں اور سبزیوں کی دنیا بھر میں بڑھتی مانگ اہم ہے، خاص طور پر خلیجی ممالک سے جہاں تقریباً ایک کروڑ ہندوستانی رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان زیادہ ربط سے خواتین کے گروپس اور خواتین کی قیادت والی منڈیاں بنانے میں مدد مل سکتی ہے، تاکہ ان کی مصنوعات اور سروسیز کو فروغ دیا جا سکے۔اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین ترقی کرتی ہیں تو دنیا ترقی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK